05:49 am
قومی عجائب گھرسے نوادرات چوری،اصل کی جگہ نقل رکھنے کاانکشاف

قومی عجائب گھرسے نوادرات چوری،اصل کی جگہ نقل رکھنے کاانکشاف

05:49 am

دوکالم قومی عجائب گھرسے نوادرات چوری،اصل کی جگہ نقل رکھنے کاانکشاف حکومت نے ماہرین کے خط پر نوٹس لے لیا،وفاقی وزیر،سیکریٹری25 مارچ کودورہ بھی کرینگے اگلے ماہ تحقیقات شروع ہونے کاامکان ہے ،روزنامہ اوصاف چوری کی خبریں شائع کرچکاہے کراچی(رپورٹ:مختار احمد )قومی عجا ئب گھر کراچی سے قیمتی نوادرات کی چوری اور اصل کی جگہ نقل رکھے جا نے کا انکشاف ،وفاقی حکو مت نے نوٹس لے لیا 25اپریل کو وفاقی وزیر شفقت محمود، سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل کے دورے کے بعد تحقیقات شروع ہو نے کا امکان ہے انتہا ئی با خبر ذرا ئع سے معلوم ہوا ہے کہ 18ویں تر میم کے بعد قومی عجا ئب گھر کراچی جس کے انتظا می اختیا رات 8سال قبل حکو مت سندھ کے سپرد کر دئے گئے تھے جسے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت ایک بار پھر وفاق کے حوالے کئے جا نے کے بعد ما ہرین آثار قدیمہ اور عجا ئب گھر میں کام کر نے والے افسران نے وفاق کو لکھے گئے ایک خط میں اس بات کا دعوی کیا ہے کہ قومی عجا ئب گھر کے ریزروجہاں بڑی تعداد میں نا در و نا یاب قیمتی نوادرات جن کی ما لیت بین الا اقوامی منڈی میں کروڑوں ڈالر ہے میں سے اکثر یا تو غا ئب ہو چکے ہیں یا پھر اصل نوادرات کو نقل سے تبدیل کیا جا چکا ہے اس سلسلے میں ما ہرین نے سب سے زیادہ چوری اور اصلی نوادرات کی جگہ نقلی رکھے جا نے کے حوالے سے لکھے جا نے والے خط میں کہا ہے کہ اس کا سب سے زیادہ نشا نہ ریزریو ،مخطوطات گیلری ،تحریک پاکستان گیلری اور قر آنک گیلری ہیں لہذا فو ری طور پر اس کی تحقیقات شروع کر کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے ۔ذرا ئع نے بتا یا کہ وفاق نے ما ہرین کی طرف سے لکھے گئے خط کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہو ئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے لیکن وفاقی وزیر شفقت محمود ،وفاقی سیکریٹری عامر حسین ،ڈائریکٹر جنرل آثار قدیمہ جنید اخلاق سمیت ما ہرین پر مشتمل ایک ٹیم جو کہ 25 اپریل کو وفاق قومی عجا ئب گھر کا دورہ کر نے والی ہے کے سبب تحقیقات کو التوا کا شکار کر دیا گیا ہے جس کے تحت اب یہ تحقیقات مئی کے اوائل سے شروع ہوں گی اور ذمہ داران کیخلاف کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی اس بات کی خبرمحکمہ ثقافت سندھ کے افسران کو بھی ہو چکی ہے جنہوں نے تحقیقات سے بچنے کے لئے دوڑ بھاگ شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ روزنا مہ اوصاف عجا ئب گھر کراچی کے سکہ گیلری سے سکوں کی چو ری ،مخطوطات گیلری سے شاہی فر مان سمیت اہم مخطوطات چوری ہو نے اوراصل کی جگہ نقل رکھے جا نے سمیت مجسموں کی چوری کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں دیگر نوادرات کی چوری کی خبریں پہلے بھی شائع کر چکا ہے ۔ نوادرات چوری

تازہ ترین خبریں