05:49 am
بنوں پولیس کا سرچ آپریشن، 22مشکوک افرادگرفتار،   اسلحہ برآمد

بنوں پولیس کا سرچ آپریشن، 22مشکوک افرادگرفتار، اسلحہ برآمد

05:49 am

بنوں( نمائندہ خصوصی ) بنوں پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ اسرٹیک آپریشن 22مشکوک افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا گیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف ڈی ایس پی سرکل رورل سرداد خان کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ککی عبد الخنان خان کی قیادت میں پولیس نفری،ایلیٹ فورس،لیڈی کانسٹیبلزنے علاقہ ککی و دیگر ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا،دوران آپریشن 22مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کی انٹاروگیشن کی گئی دوران سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی جبکہ حراست میں لے گئی افراد کو بذریعہ crvs ڈیٹا چیک کرکے کلیئر ہونے پر چھوڑے گئے جبکہ برآمد شدہ اسلحہ کو لائسنس دکھانے پر قانونی طور مالک کو حوالے کیے اور غیر قانونی اسلحہ جس میں 4عدد پستول،1 عدد ریپٹر 12 بور قبضہ پولیس کیے۔پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی اور علاقہ میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔مزید کاروائی جاری ہوگی۔ بنوں آپریشن

تازہ ترین خبریں