05:49 am
 حویلیاں  ہسپتال کے نیروسرجن تبدیل ، احتجاج کرینگے،سردار ارسل

حویلیاں ہسپتال کے نیروسرجن تبدیل ، احتجاج کرینگے،سردار ارسل

05:49 am

ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر)حویلیاں ٹائپ ڈی ہاسپٹل کے خلاف سازشیں جاری نیروسرجن کو تبدیل کر کے دیہات میں بھیج دیا،تحصیل حویلیاں کے واحدبڑے ہسپتال میں عرصہ سے ٹائپ ڈی عملہ تعینات نہیں کیا جا رہا ،عوامی دباؤ پر تعینات ہونے والے ڈاکٹرز کو تبدیل کر دیا جاتا ہے ،نیروسرجن ڈاکٹر عامرنواز کو تبدیل کیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار تحصیل ناظم حویلیاں سردار ارسل پرویز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حویلیاں ہسپتال میں پہلے ہی ٹائپ ڈی کیٹیگری کا عملہ مکمل نہیں جبکہ ڈی ایچ او نے سیاسی دباؤ پر حویلیاں جیسے بڑے ہسپتال سے نیروسرجن عامرنواز کو ایک بی ایچ یو میں تبدیل کر کے حویلیاں کی ایک ضرورت کو ختم کیا ہے سردار ارسل پرویز نے کہا کہ نامحسوس طور پر حویلیاں ہسپتال کو نان فنگشنل رکھا جاتا ہے جو کہ عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ۔

تازہ ترین خبریں