05:49 am
تعلیم کے فروغ  کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے،اکبر ایوب

تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے،اکبر ایوب

05:49 am

ہری پور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری داخلہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، ہماری حکومت پورے صوبہ میں قابل اساتذہ کی زیر نگرانی سرکاری سکولوں میں مفت تدریسی کتابیں اور محفوظ تدریسی ماحول معیاری تعلیم فراہم کررہی ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے سکول کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں جہاں پرائمری مڈل ہائی سکولوں کی ضرورت تھی جن سکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ اور کمرہ جات کم ہیں وہاں فنڈنگ کی اور نئے سکول تعمیرا کروائے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے سرکاری سکولوں میں بچوں کو بہتر تعلیم میسر آئے گی کیو نکہ اکچرف سکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے قوم کے نونہالوں کو وہ تعلیم نہیں دی جارہی جو دینی چاہئے ، اگر سیکنڈشفت شروع ہو تو اس سے ٹیچرز کو آسانی ہو گی اور کلاس میں بچوں کی تعداد بھی کم ہوگی ، انہوں نے کہا امسال صوبہ میں داخلہ مہم میں آٹھ لاکھ بچوں کے داخلوں کا ہدف رکھا گیا ے اور ہری پور میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو خصوصی تاکید کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدف کو پورا کریں جو ٹارگٹ دیا گیا ہے اسے پورا کرنے کیلئے اساتذہ کو محنت کر نی ہو گی انہوں نے کہا ہماری گورنمنٹ نے اساتذاہ کی فلاح و بہبود کے لئے تاریخ اقدامات کئے ہیں ان کی اپ گریڈیشن سے لیکر ان کے الاوئنس مراعات اور ہزاروں اساتذاہ کی بھرتیاں اس بات کی دلیل ہیں کہ ہماری حکومت شعبہ تعلیم میں اصلاحات لانے میں ہر طرح کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اکبر ایوب

تازہ ترین خبریں