05:49 am
 حافظ مومن خان   جے یو آئی مانسہرہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب

حافظ مومن خان جے یو آئی مانسہرہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب

05:49 am

اوگی (نامہ نگار) حافظ مومن خان عثمانی جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ،جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کی تنظیم سازی کے مرحلہ میں جمعیت علماء اسلام اوگی کے سابق امیر اورسرگرم رہنما نامور عالم دین اور کالم نگار حافظ مومن خان عثمانی کو جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب کرلیاگیا،گزشتہ دن معہدالقرآن پنجاب چوک میں جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کی مجلس عاملہ کااجلاس ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کی زیرصدارت منعقد ہواجس میں جنرل سیکرٹری مولاناناصرمحمود،قاری صدیق احمد،مولانا محمدقدیر،مولاناسعیداللہ،محمدعزیز،ملک نویداور دیگر رہنماوں نے شرکت کی اور28اپریل کومانسہرہ میں ہونے والے ملین مارچ کے متعلق ضروری فیصلے بھی کئے گئے۔

تازہ ترین خبریں