05:49 am
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آج شانگلہ کا دورہ کریں گے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آج شانگلہ کا دورہ کریں گے

05:49 am

بشام ( رپورٹ: عطاء اللہ خان بشامی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان آج سوات یونیورسٹی کیمپس کے افتتاح کیلئے شانگلہ پہنچیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ کے دوران صو بائی وزیر اطلا عات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی ، صو بائی وزیر صحت اور صو با ئی وزیر تعلیم بھی ہمراہ ہوں گے تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان آج ایک روزہ دورہ پر شانگلہ آئیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا آج ساڑھے دس بجے الپوری پہنچیں گے ان کے ہمراہ صو بائی وزیر اطلا عات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی ، صو بائی وزیر صحت اور صو با ئی وزیر تعلیم بھی ہمراہ ہوں گے، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان الپوری میں سوات یو نی ورسٹی کیمپس کے نئے بلڈنگ کا افتتاح کریں گے جو کہ 52کنال اراضی پر مشتمل شانگلہ کیمپس ہے، یاد رہے کہ سوات یو نی ورسٹی کے اس کیمپس کا افتتاح سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کیا تھا کہ چند کمروں پر مشتمل تھا اور ایک پرائیویٹ بلڈنگ میں افتتا ح کیا تھا ۔افتتاح کے بعد وہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے، تقریب کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان شانگلہ بار ایسو سی ایشن کے نو منتخب کا بینہ سے حلف بھی لیں گے، بعدازاں وہ صو بائی وزرا کے ہمراہ بشام آئیں گے، جہاں پر وہ بشام سب ڈویژنل کا درجہ دینے کا افتتاح بھی کریں گے، جس کے بعد وہ شانگلہ کے تمام لائن ڈیپارنمنٹ کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور انہیں شانگلہ میں مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعلی

تازہ ترین خبریں