05:50 am
اوگی،ہسپتالوں کی نجکاری مسترد،ڈاکٹرز کاپولیو مہم بائیکاٹ کااعلان

اوگی،ہسپتالوں کی نجکاری مسترد،ڈاکٹرز کاپولیو مہم بائیکاٹ کااعلان

05:50 am

اوگی (نامہ نگار) خیبر پختونخوا ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے آج سے ہونے والے 4 روزہ پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیااور اس سلسلے میں انہوں نے کہا ہے کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کرتی ہم اس مہم کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے اور اپنی احتجاجی تحریک میں محکمہ صحت کی دیگر تنظیموں کو بھی شامل کریں گے حکومت ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے فیصلے کو واپس لے ڈاکٹرز کے مطالبات کو پورے کرے اور ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہمارا احتجاج مزید نچلی سطح تک پھیل جائے گا صوبائی ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے آج صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے صوبے بھر کے ہسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے کے خلاف بھر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ محکمہ صحت ہسپتالوں کی نجکاری کا بل 23 اپریل کو زبردستی اسمبلی سے پاس کرنا چاہتی ہے جو کہ کسی صورت قبول نہیں وزیر صحت کی جانب سے ڈاکٹرز کو دھمکیوں اور انتقامی بنیادوں پر ہونے والے تبادلوں کو مسترد کرتے ہیں محکمہ صحت اور وزیر صحت صوبے کے 8 ایم ٹی ایئز ہسپتالوں میں ثابت شدہ کرپشن پر سپریم کورٹ کے کیاحکامات پر من وعن عمل کریں۔حکومت نے اگر ڈی ایچ ار اور ار ایچ اے نجکاری بل زبردستی اسمبلی سے پاس کیا تو تمام ہیلتھ ملازمین کے ساتھ ملکر صوبے بھر کے ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال کریں گے ۔ ڈاکٹرز

تازہ ترین خبریں