05:50 am
پاکستان کی ترقی  کے لئے حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہیں،مولانا مسرورنوازجھنگوی

پاکستان کی ترقی کے لئے حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہیں،مولانا مسرورنوازجھنگوی

05:50 am

دہشت گردی کی کسی بھی صورت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام اور انسانیت کے خلاف سازش سمجھتے ہیں ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر)اہلسنت والجماعت کا ہر کارکن پاکستان اور دفاعِ اسلام کے لئے حکومت اور افواجِ پاکستان کے ساتھ ہے،اسلام کے لبادھے میں چھپے دشمن کی نشاندہی کرنا اہلسنت والجماعت اپنا فرض سمجھتی ہے ،دہشت گردی کی کسی بھی صورت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام اور انسانیت کے خلاف سازش سمجھتے ہیں ،حکومت محب وطن اسلامی جماعتوں کو بیرونی دباؤ پر نشانہ بنا کر ملکی حالات کو خود خراب کر رہی ہے،ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا مسرورنوازجھنگوی،صوبائی صدر مولانا عطامحمد دیشانی،علامہ تاج محمد حنفی، مفتی طفیل معاویہ ،حاجی ایازخان جدون اور مولانا ہارون معاویہ نے حویلیاں ریلوے گراؤنڈ میں سالانہ دفاع صحابہؓ واستحکامِ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں مذہبی جماعتوں کو اپنے لئے خطرہ سمجھتی ہیں اس لئے مختلف حربے استعمال کر کے مذہبی جماعتوں کو عوام اور عالمی سطح پر بدنام کیا جارہاہے اسلام کی تعلیمات امن و محبت کا درس دیتی ہیں اور کوئی مذہبی جماعت کسی بھی سطح کی دہشت گردی کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتی مولانا مسرورنوز جھنگوی نے کہا کہ اہلسنت والجماعت کے سات ہزار کارکن دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں اس کے باوجود ہم نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کو ہی اپنا منشور بنایا ہے انہوں نے کہا کہ اہلسنت والجماعت پاکستان میں اصحابِ رسولﷺ کی حرمت کاتحفظ چاہتی ہے اور یہ بات اسلام دشمن قوتوں کو برداشت نہیں انہوں نے کہا کہ خلفائےِ راشدین،ازواجِ مطہرات اور رسولﷺ کے ساتھیوں کی عزت و احترام ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے اور ان عقائد کی بے حرمتی مذہبی کشیدگی کا باعث بنتی ہے انہوں نے کہا کہ اہلسنت والجماعت نے اسمبلی فورم پر بھی اپنے حق کی جنگ لڑی ہے اور جمہوری انداز میں ہی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،اہلسنت والجماعت کے صوبائی امیر مولانا عطامحمد دیشانی نے کہا کہ اہلسنت والجماعت کا ہر کارکن دفاعِ پاکستان اور اسلام کے لئے جان کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے وقت اہلسنت والجماعت واحد جماعت تھی جس نے حکومت کو غیرمشروط تعاون کی پیش کش کی اور ہندوستان کو للکارہ انہوں نے کارکنوں کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنت عوامی جماعت ہے جس کو عوام کی مکمل پذہرائی حاصل ہے انہوں نے کہا کہ بلداتی انتخابات میں تحصیل سے لیکر ویلج کونسل تک ہر سیٹ پر اُمیدوار کھڑے کریں گے جس کے لئے مقامی قیادت ابھی سے تیاری شروع کردے کانفرنس میں حویلیاں شہر سمیت دوردراز علاقوں سے کارکنوں اور عوام کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ 

تازہ ترین خبریں