05:50 am
چیف ایگزیکٹیو پیسکو

چیف ایگزیکٹیو پیسکو

05:50 am

 پشاور(بیورورپورٹ)چیف ایگزیکٹیو پیسکو کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے پشاورسرکل ،خیبرسرکل،مردان سرکل کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی ت۔ پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے پشاورسرکل کے شاہی باغ سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کی جس کے دوران فن لینڈ پارک کا اے ایم آر تھری فیز لگا تھا اس کی اے ٹی بی کھلا پایا گیا جس سے آسانی سے بجلی چوری کی جاسکتی ہے ،ایس ڈی او شاہی باغ کو تمام بڑے صارفین کو چیک کرنے اوران کو محفوظ بنانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں، خیبرسرکل کے نوشہرہ کینٹ سب ڈویژن کے علاقوں میں ایک ماربل فیکٹری کا میٹر 33% سلوپایا گیا،مردان سرکل کے بخشالی سب ڈویژن میں عاطف ماربل فیکٹری کا میٹر 66% سلو پایا گیا،جبکہ دو کرش مشینوں کے میٹر بھی 33% سلوپائے گئے۔

تازہ ترین خبریں