05:50 am
جشن ہزارہ میلہ  جاری،وزراء،ممبران اسمبلی،ناظمین کی شرکت

جشن ہزارہ میلہ جاری،وزراء،ممبران اسمبلی،ناظمین کی شرکت

05:50 am

ہری پور(نمائندہ خصوصی)مرحوم ضلع ناظم راجہ ناصر کیانی کے نام سے منسوب 111واں جشن ہزارہ میلہ آج اختتام پذیر ہو گا ، جشن ہزارہ میلہ میں تمام ممبران اسمبلی نے شرکت کی ، علاوہ ازیں ضلع ناظم اختر نواز خان جدون ، نائب ناظم ایڈووکیٹ آغا شبیر خان اور تحصیل ناظم طارق خان کے علاوہ ضلع و تحصیل ممبران بھی اس تاریخی ثقافت جشن ہزارہ میلہ میں پیش پیش رہے ، ضلع ناظم اختر نواز خان جدون کی نگرانی میں 111واں جشن ہزارہ میلہ اپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، میلہ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں کی دعوت دی گئی جشن ہزارہ میلہ میں عام شہریوں کی تفریح کے لئے جھولے وغیر ہ کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیاتھا ، ضلعی ترجمان کے مطابق ، یہ میلہ 20 تا22 اپریل تک رہا ، جس میں ضلع بھی کی نفری کو سیکورٹی پر مامور یا گیا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے اور جشن ہزارہ میلہ کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نظر آئے اور جشن ہزارہ میلہ کے موقع پر پولیس کی نفری سیکورٹی پر مامور ہے۔ ڈی پی او ہری پور کی جانب سے سادہ کپڑوں میں ملبوس نفری بھی مشکوک لوگوں پر کڑی نظررکھنے کے لئے تعینات کی گئی تھی ،پہلے ، دوسرے روز کی طرح اس جشن ہزارہ میلہ میں وفاقی وزیر عمر ایوب خان ، ، صوبائی وزیر ، اکبر ایوب خان ، ڈیڈک کمیٹی کے چیئر مین ارشد ایوب خان ، بابائے بلدیات یوسف ایوب خان ضلع ناظم اخترنواز خان ، تحصیل ناظم ، طارق خان کے علاوہ اے ڈی لوکل گورنمنٹ عبدالرشید گجر بھی موجود تھے تاہم جشن ہزارہ میلہ کے اختتام کے موقع پر چیف گیسٹ کس کو بلایا گیا ہے وہ فائنل نہ ہوسکا ممکن ہے ہری پور کے قومی و صوبائی ورازء یا پھر بابائے بلدیات کو بھی مہمان خصوصی کی دعوت دی جاسکتی ہے ۔ جشن ہزارہ میلہ

تازہ ترین خبریں