05:50 am
 خود احتسابی عمل عمران خان کا طرہ امتیاز ہے،عزیز اللہ گران

خود احتسابی عمل عمران خان کا طرہ امتیاز ہے،عزیز اللہ گران

05:50 am

پشاور(بیورورپورٹ)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا عزیز اللہ گران نے کہا ہے کہ حکومت میں رہتے ہوئے خود احتسابی عمل پر عمل پیراہونا ہی عمران خان کاطرہ امتیازہے، وزراء اورحکومتی ذمہ داروں کی کارکردگی مانیٹر کرنانئی سیاسی کلچر کو متعارف کراناہے، عمران خان کے وژن کے مطابق بہتر کارکردگی دکھانے کے لئے وزراء کوپابندکرنانئی پاکستان کی شروعات ہیں، کارکردگی نہ دکھانے والے عمران خان کے ٹیم کاحصہ نہیں بن سکیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارکسی وزیراعظم نے وزراء کی کارکردگی کومانیٹرکرتے ہوئے بہترکارکردگی کامظاہرہ نہ کرنیوالوں کوفارغ یامحکموں کے قلمدان کوتبدیل کیاگیاہے انہوں نے کہا کہ پرانے پاکستان کے سوچ کے حاصل افراد نئے پاکستان میں عمران خان کے ٹیم میں شامل ہوکر پھونک پھونک کے قدم اٹھاناپڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے اس اقدام کاخیرمقدم کرتے ہیں۔جس نے بہتر کارکردگی کامظاہرہ نہ کرنیوالے وفاقی وزراء کو فارغ کیایاان کے قلمدانوں کو تبدیل کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صوبوں کوبھی تنبیہ کردیاہے کہ وزراء اپنی کارکردگی کوبہتربنائیں کیونکہ وزارتیں کسی کو بھی مستقل بنیادوں پر نہیں دیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں بننے والوں کی اب شامت آگئی ہے اورکرپشن ، بدعنوانیوں کے خاتمہ کرنے اوراس ناسور کی بیخ کنی کرنے میں اپناکرداراداکرنے والوں کی چھٹی کی جائیگی۔ عزیز اللہ گران

تازہ ترین خبریں