05:50 am
 عمران خان قبائل کا مداوا کرنے وانا آرہے ہیں،علی امین گنڈہ پور

عمران خان قبائل کا مداوا کرنے وانا آرہے ہیں،علی امین گنڈہ پور

05:50 am

وانا( نمائندہ اوصاف) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے وزیر اعظم کے متوقع دورہ وانا کے سلسلے میں ضلعی ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا وفاقی وزیر جب وانا پہنچے تو احمدزائی وزیر قبائل اور پی ٹی آئی کارکنوں نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور انکو روایتی پگڑی پہنائی گئی ۔قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹو کے بعد عمران خان واحد وزیر اعظم ہوگا جو کہ مخصوص طبقات سے نکل کر عام لوگوں سے خطاب کرے گا آپ قبائلی عمائدین سے توقع کی جاتی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے 24اپریل کو ہونے والے جلسے عام کو کامیاب بنائیں گے اور انکی حوصلہ افزائی فرمائیں گے ۔علی امین نے کہا کہ عمران خان قبائل کا مداوا کرنے آرہے ہیں انشاء اللہ وزیرستانیوں کیلئے بہت بڑے پیکج کا اعلان کرنے والے ہیں ۔انہوں نے چند چیدہ چیدہ مسائل کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ انگوراڈہ ٹرانزٹ پوائنٹ ،صحت اور تعلیم ،سمال ڈیمز ،بجلی کانظام اورہیڈکواٹر وانا کو دیگر خوشخبریاں ملنے والی ہیں جس کا اعلان وزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنے جلسے عام میں خود کرینگے ۔ علی امین گنڈہ پور

تازہ ترین خبریں