05:50 am
 متاثرین بارش کے نقصان کا ازالہ کیا جائے،عزیزاللہ خان

متاثرین بارش کے نقصان کا ازالہ کیا جائے،عزیزاللہ خان

05:50 am

سرائے نورنگ(نمائندہ اوصاف)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرحاجی عزیزاللہ خان نے ضلع لکی مروت میں شدیدبارش اورژالہ باری سے ہونے والی نقصانات پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بارش سے متاثرہ کسانوں اورعام شہریوں کے نقصانات کاازالہ کیاجائے ‘ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزیہاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں سے ملک بھرکی طرح یہاں ضلع لکی مروت میں شدیدبارش اورژالہ باری ہوئے جس سے گندم،چنااورمیوہ جات کی باغات مکمل طورپرتباہ ہوگئیں جبکہ کئی علاقوں میں کمروں کی چھتیں بھی گرگئیں اُنہوں نے حکومت اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ ضلع لکی مروت کوآفت زدہ قراردے کربارش سے ہونے والی تمام ترنقصانات کاازالہ کیاجائے کیونکہ یہاں کے علاقے کی عوام کاانحصارزراعت پرہے ۔ 

تازہ ترین خبریں