05:50 am
حکومت میڈیسن کمپنیوں کو لگام دے،سماجی حلقے

حکومت میڈیسن کمپنیوں کو لگام دے،سماجی حلقے

05:50 am

درگئی(تحصیل رپورٹر) کچھ دنوں پہلے ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیاگیا لیکن وزیراعظم پاکستان نے فوری طور پر حکم صادر کی کہ 72گھنٹوں کے اندر اندر تمام ادویات کی نرخوں کو واپس اپنے نرخ پر لائے جائیں تاہم ابھی تک اس حکم پر کسی قسم کی عمل در آمد نہ ہوسکی۔حالانکہ تمام میڈیکل سٹور والوں کے پاس پرانے نرخ کے ادویات پڑی تھیں لیکن انہوں نے نرخ بڑھا دیا۔جبکہ ادویات کی کمپنیوں نے بھی فوری طور پر نئے نرخ والے ادویات کی مارکیٹ میں سپلائی کی جو ابھی تک انئے نرخ پر بیچے جارہے ہیں ۔ایک ایک ڈبی میں کئی کئی سو کے اضافے نے غریب اور لاچار عوام کی چیخیں نکال دی۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے اس بات پر انتہائی آفسوس کااظہار کیاہے کہ ملک کی چیف ایگزیکٹیو کی حکم عدولی کیسی ہوسکتی ہے جبکہ انہیں نرخوں پر نظر رکھنے اور جانچ پڑتال سمیت چیک اینڈ بیلنس کیلئے مختلف ادارے موجود ہیں ان سب میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کام ہی یہی ہے۔ علاقے کے غریب عوام نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پر حکومت کوناکام بنانے اور بدنامی دلانے کی اس سازش میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور کم از کم ادویات کی قیمتوں کو اگر مزید کم نہیں کئے جاسکتے تو واپس پرانے نرخ پر لائے جائیں ۔ سماجی حلقے

تازہ ترین خبریں