05:50 am
شبقد رمیں ظالمانہ بجلی لوڈشیڈنگ،پانی بحران سنگین،مکینوں کی احتجاج کی دھمکی

شبقد رمیں ظالمانہ بجلی لوڈشیڈنگ،پانی بحران سنگین،مکینوں کی احتجاج کی دھمکی

05:50 am

شبقدر( نمائندہ اوصاف)شبقدر میں بجلی کی 16فیڈرز پر غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے لاکھوں عوام کیلئے مشکلات اور مسائل پیدا کئے ،گھروں اور مساجد میں پانی ناپید ، کاروبار تباہی کے دہانے پر جبکہ سکول ،کالج طلباء بھی بجلی کی مسلسل بندش سے ذہنی دباؤ کا شکار ، بجلی بندش کے باعث رات بھر مچھروں کے کاٹنے سے ہر گھر سے چھوٹے بچوں کی رونے کی آوازیں آرہی ہیں بجلی بند ہونے کی باوجود بھاری بل صارفین کے ذمے بھیجتے ہیں میٹر ریڈر برائے نام کسی بھی علاقے میں میٹر ریڈنگ نہیں ہورہی علاقہ عوام بجلی بل کو بھتہ پرچی کہتے ہیں بجلی نہیں اور بل باقاعدہ بھیجتے ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے حکومت بجلی بحال کرے بصورت دیگر شبقدر کے تمام علاقوں کے عوام احتجاجی مظاہرے شروع کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر کتوزئی ، مٹہ مغل خیل ، پیر قلعہ ، رشکئی ، سروکلے ، خواجہ وس ، حلیم زئی ، پہلوان قلعہ ،فاطمہ خیل ، میرزئی ، حاجی زئی ،مچنی ون ،مچنی ٹو اور دیگر بجلی فیڈرز پر گزشتہ کئی ہفتوں سے دن رات بجلی بندش نے عوام کو مختلف قسم کے مشکلات اور مسائل سے دو چار کردیا شبقدر کے عوامی حلقوں اور سماجی شخصیات نے شدید غم وغصے میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر شبقدر میں بجلی لوڈشیڈنگ ختم کریں بصورت دیگر سخت گیر احتجاجی مظاہرے اور دھرنے شروع کرینگے جس کی ساری ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہوگی۔ بجلی لوڈشیڈنگ

تازہ ترین خبریں