05:55 am
محبت سندھ ریلی پرفائرنگ،دوملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

محبت سندھ ریلی پرفائرنگ،دوملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

05:55 am

دوکالم محبت سندھ ریلی پرفائرنگ،دوملزمان کی درخواست ضمانت مسترد دہشتگردی واقعہ میں 6 افراد جاں بحق،13 زخمی ہوئے تھے،ملزمان کاتعلق متحدہ سے ہے کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے محبت سندھ ریلی پرفائرنگ سے متعلق کیس میں متحدہ کے 2 کارکنوں پرویز اقبال اور فیصل ماما رنچھوڑ سیکٹر والا کی ضمانت مسترد کردی۔ہفتے کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی ۔ملزمان کی جانب سے مقدمہ میں درخواست ضمانت جمع کرائی گئی تھی ، درخواست پر وکلا طرفین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا ۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے متحدہ کے 2 کارکنوں کی ضمانت مسترد کردی۔ ملزمان ملزم پرویز اقبال اور فیصل ماما رنچھوڑ سیکٹر والا شامل ہیں۔ عدالت نے دوسری مرتبہ ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 2013 میں محبت سندھ ریلی پر فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے 6 افراد قتل جبکہ 13 زخمی ہو گئےتھے۔ درخواست ضمانت مسترد

تازہ ترین خبریں