05:55 am
عمران نے حفیظ شیخ کولاکرپی پی کی پالیسی تسلیم کرلی،خورشیدشاہ

عمران نے حفیظ شیخ کولاکرپی پی کی پالیسی تسلیم کرلی،خورشیدشاہ

05:55 am

دوکالم عمران نے حفیظ شیخ کولاکرپی پی کی پالیسی تسلیم کرلی،خورشیدشاہ وزیراعظم جس خطرناک گلی میں گھس رہے ہیں وہاں سخت صورتحال کاسامناکرناپڑے گا غیر منتخب لوگ کابینہ میں لانے سے منتخب لوگوں کوتکلیف ہوئی ،اپوزیشن رہنما کابیان سکھر (نمائندہ اوصاف)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے حفیظ شیخ کو لاکر پیپلزپارٹی کی پالیسی کو تسلیم کیا ہے، اسد عمر کو ہٹانا اپوزیشن کا موقف درست ہونے کا ثبوت ہے۔ اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جس خطرناک گلی میں گھس رہے ہیں انہیں وہاں سخت صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔اسد عمر کے مستعفی ہونے پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسد عمر کوہٹانا اپوزیشن کا موقف درست ہونے کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر منتخب لوگوں کو کابینہ میں لانے سے منتخب لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے۔وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے آج تک پارلیمنٹ کو تسلیم ہی نہیں کیا ہے، پارلیمنٹ کے نام پر عمران خان نے ووٹ لیکر عوام کو دھوکا دیا ۔ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کو بہت عرصے سے جانتا ہوں، وہ (ن) لیگ کے اندر رہ کر تحریک انصاف کی مدد کرنے کی گھٹیا حرکت نہیں کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ چوہدری نثار کو لائیں گے تو سرور خان نہیں چل سکے گا۔