05:55 am
کرپٹ وزراءکیخلاف کارروائی عمران کاامتحان ہے،راناثناء اللہ

کرپٹ وزراءکیخلاف کارروائی عمران کاامتحان ہے،راناثناء اللہ

05:55 am

دوکالم کرپٹ وزراءکیخلاف کارروائی عمران کاامتحان ہے،راناثناء اللہ عمران نیازی اپنے منی لانڈررزاورلٹیرے وزیروں کے کیس نیب کوبھجوائیں  لاہور(نمائندہ اوصاف)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنی ٹیم میں کرپٹ ، منی لانڈررز اور لٹیرے وزیروں کے خلاف کیس نیب کو بھجوائیں،جس وزیر کو کرپشن کی وجہ سے نکالا اس کے خلاف نیب کو کیس کیوں نہیں بھجوارہے ؟ دوسروں کو چور چور کہنے والے عمران نیازی کے اپنے گھر سے چور نکل رہے ہیں فیصل واوڈا بھی بنک ڈیفالٹر نکلے ، کروڑوں ہضم کرکے ڈکار بھی نہیں لیا عمران نیازی کا امتحان ہے کہ اپنی کرپٹ ٹیم کے خلاف کیا کارروائی کرتے ہیں؟ عمران نیازی کی کابینہ منی لانڈررز، ڈیفالٹرز، مفادات کے ٹکراؤکی جیتی جاگتی تصویر ہے ۔ہفتہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنااللہ نے فیصل واوڈا کا بنک ڈیفالٹر ہونے کے انکشاف پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو چور چور کہنے والے عمران نیازی کے اپنے گھر سے چور نکل رہے ہیں فیصل واوڈا بھی بنک ڈیفالٹر نکلے ، کروڑوں ہضم کرکے ڈکار بھی نہیں لیا عمران نیازی کا امتحان ہے کہ اپنی کرپٹ ٹیم کے خلاف کیا کارروائی کرتے ہیں؟ عمران نیازی اپنی ٹیم میں کرپٹ ، منی لانڈررز اور لٹیرے وزیروں کے خلاف کیس نیب کو بھجوائیں،جس وزیر کو کرپشن کی وجہ سے نکالا اس کے خلاف نیب کو کیس کیوں نہیں بھجوارہے ؟اپوزیشن ، سیاسی مخالفین اورسرکاری افسران کے خلاف نیب کو استعمال کیا جارہا ہے حکومتی وزراپر آنکھیں بند کیوں ہیں؟دوسروں پر چور اور ڈاکو کی تہمت لگانے والوں کے اپنے کرتوت دنیا کے سامنے آرہے ہیں، نیازی صاحب خود بے نامی دار، علیمہ باجی کی بیرون ملک اربوں کی جائیدادیں ہیں، عمران نیازی کی کابینہ منی لانڈررز، ڈیفالٹرز، مفادات کے ٹکراؤکی جیتی جاگتی تصویر ہے ،فیصل واوڈا چیف جسٹس کی آوبھگت کیوں کررہے تھے؟ قوم نے دیکھ لیا نیازی صاحب اور ان کے بے لگام وزرانے دوسروں کی پگڑیاں اچھالیں، آج خود ان کی اپنی اصلیت سامنے آرہی ہے۔ راناثناء اللہ