05:56 am
 بنوں میں نوجوان نے بھائی اور بھابھی کوقتل کر دیا

بنوں میں نوجوان نے بھائی اور بھابھی کوقتل کر دیا

05:56 am

بنوں،ڈومیل(بیورورپورٹ،نمائندہ اوصاف)تھانہ ڈومیل کی حدود میں گھریلو تنازعہ پر مبینہ ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی اور بھابی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع سپینہ تنگی پٹول خیل میں مبینہ طور پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی رحمت اللہ ولد اول دین اور اسکی شریک حیات صدیقہ کو قتل کیا مقتولین کی نعشیں خلیفہ گنوازز میموریل ہسپتال بنوں منتقل کردی گئیں آخری اطاعات موصول ہونے تک ایف آئی آر درج کرائی جارہی تھی ۔شمالی وزیرستان کی تحصیل بویہ علاقہ دل خیل میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد محمد مرجان اور خوبنواز ز خمی ہو گئے 8 سے 10 نامعلوم نقاب پوش نے مغرب کے وقت اچانک گھس کر فائرنگ شروع کردی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بھائی بھابھی قتل

تازہ ترین خبریں