05:56 am
ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی نئی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی نئی پیشگوئی

05:56 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں 23 اپریل سے بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعرات تک اسلام آباد، راولپنڈی اور بالائی پنجاب میں بارشیں ہوں گی جبکہ بالائی پنجاب،
خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔منگل سے جمعہ تک گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز بارش متوقع ہے۔ بارشیں کوئٹہ، ژوب، سبی، قلات، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی ہوں گی