06:01 am
 معصوم نشوا انتقال کرگئی،پورے ملک میں سوگ کی فضا

معصوم نشوا انتقال کرگئی،پورے ملک میں سوگ کی فضا

06:01 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال کے مطابق نجی اسپتال دارالصحت میں غلط انجکشن لگنے سے متاثرہونے والی معصوم نشوا انتقال کرگئی۔ نشوا لیاقت نیشنل اسپتال کے آئی سی یومیں زیرعلاج تھی۔ نجی اسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے نشوا کا 71 فیصد دماغ مفلوج ہوا تھا۔بچی کے والد قیصر نے شارع فیصل تھانے میں اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا
جس میں اقدام قتل اوراعضا کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔ مقامی عدالت نے معصوم بچی کو غلط انجکشن لگانے والے ملازم معیز کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔