06:13 am
 فاروق ستار نے اسی شاخ کو کاٹ دیا جس پر بیٹھے تھے،میئرکراچی

فاروق ستار نے اسی شاخ کو کاٹ دیا جس پر بیٹھے تھے،میئرکراچی

06:13 am

دوکالم فاروق ستار نے اسی شاخ کو کاٹ دیا جس پر بیٹھے تھے،میئرکراچی واٹربورڈفنڈکی بات کرتے ہیں لیکن وہ ادارہ میرے ماتحت ہی نہیں ،وسیم اخترکی گفتگو کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ فاروق ستار نے اسی شاخ کو کاٹ دیا جس پر وہ بیٹھے تھے۔کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے میئر کراچی وسیم اختر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہر میں پانی کی قلت کا مسئلہ بڑھ رہا ہے مگر کسی کی توجہ نہیں ہے، حکمران تو عوام کو مارنے کا سوچے بیٹھے ہیں۔میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی پیکج کے 162 ارب روپے کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں، کابینہ میں ردو بدل کے اثرات کراچی پیکج پر نہ پڑنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے 40 مقدمات میں پھنسایا گیا ہے اور سابق ایس پی ملیر را ؤانوار نے کسی کو خوش کرنے کے لیے مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے۔فاروق ستار کے سوالوں پر ردعمل دیتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ فاروق ستار کا پتہ نہیں کونسی دنیا میں رہتے ہیں، وہ واٹر بورڈ کے فنڈ کی بات کرتے ہیں جو ادارہ میرے ماتحت ہی نہیں، ان کی باتوں پر صرف ہنسی آسکتی ہے، فاروق ستار نے اسی ڈال کو کاٹ دیا جس پر وہ بیٹھے تھے اور اپنے پیروں پر خود کلہاڑی چلائی ہے۔ وسیم اختر