06:13 am
 سونے،چاندی سے بنے  نادر زیورات کی اسمگلنگ ناکام

سونے،چاندی سے بنے نادر زیورات کی اسمگلنگ ناکام

06:13 am

دوکالم سونے،چاندی سے بنے نادر زیورات کی اسمگلنگ ناکام اسراراحمد تھائی لینڈ جا رہا تھا،قبضے سے ڈالر بھی برآمد،کسٹم حکام نے گرفتارکرلیا کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹم حکام نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پر کارروائی کرتے ہوئے سونے،چاندی سے بنے نادر زیورات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق نادر زیورات کراچی سے اسمگل کرکے تھائی لینڈ لے جانے کی کوشش کی جارہی تھی، مسافر کے قبضے سے سونے کے بنے قیمتی نوادرات بر آمدکر لیے گئے۔ڈپٹی کلکٹر کسٹم محمد فیصل کا کہنا ہے کہ مسافر سے ایک سو پندرہ تولے قدیم سونا اور بیس تولے چاندی کے زیورات بر آمد کر لیے گے۔انہوں نے کہا کہ اسرار محمد نامی مسافر سے گیارہ ہزار دو سو پچاس ڈالر بھی ملے ہیں، مسافر نادر زیورات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، مزید تحقیقات کررہے ہیں جلد مزید حقائق منظر عام پر آئیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کسٹم کے عملے نے چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ممنوعہ چائنیز سالٹ برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔واضح رہے کہ 31 جنوری کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے 2 افراد گرفتارکیے تھے۔ اسمگلنگ ناکام