06:13 am
اصلاحات کا عمل جاری،معاشی بحران سے جلد نمٹ لیں گے،پرویزخٹک

اصلاحات کا عمل جاری،معاشی بحران سے جلد نمٹ لیں گے،پرویزخٹک

06:13 am

پشاور(بیورورپورٹ ) وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو کارکردگی پر یقین ہے۔ تحریک انصاف کی سابق صوبائی حکومت نے صوبہ خیبرپختونخوا میں ریکارڈ قانون سازی کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔دینی مدارس ملک میں دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری اور جدید علم پھیلانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ آستانہ عالیہ مانکی شریف کا تحریک پاکستان میں بہت اہم کردار رہا ہے۔ ملک کو معاشی اور اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانا وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے۔ کیونکہ ملک معاشی اور اقتصادی لحاظ سے مضبوط ہوگا تو عوام ترقی کریں گے۔ دینی مدارس مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ رہائش اوردیگر سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ پیر آف مانکی شریف سید امین الحسنات مرحوم کی کوششوں سے ملک اور صوبہ خیبرپختونخوا میں ریفرنڈم جیتا گیا اور خیبرپختونخوا پاکستان کا حصہ بنا۔ان خیالات کااظہار انھوں نے مانکی شریف میں جامعہ امینہ غفوریہ قادریہ کی سالانہ دستار بندی کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے تقریب کی صدار ت سجادہ نشین استانہ عالیہ مانکی شریف پیرشمس الامین نے کی جبکہ اس موقع پرادارہ تبلیغ اسلام خیبرپختونخوا کے صوبائی صد سید ظاہر علی شاہ سید اسد علی شاہ، پیر ٓاف ڈاگ اسماعیل پیر رحمت کریم ، پیر زادہ سید حسین آف ڈاگ اسماعیل خیل، پیر زادہ سید الامین ، پیر زادہ نبی امین کے علاوہ علماء و مشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خان خٹک نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی سابقہ صوبائی حکومت نے علماء ومشائخ کے مشورے سے پہلی مرتبہ سود کے خاتمے، جہیز کی لعنت سے چھٹکار ہ پانے اور پہلی جماعت سے لیکر جماعت پانچویں تک ناظرہ قران اور جماعت ششم سے جماعت دہم تک قرآن کا ترجمہ لازمی قراردینے کے لیے قانون سازی کی۔جس کو صوبہ بھر کے علماء و مشائخ نے سراہا۔مانکی شریف کے پیرزادہ خاندان سے ہمارا صدیوں پرانے تعلقات ہیں اور یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا۔ ہم نے پہلے بھی استانے اور مدرسے کی خدمت کی تھی اور آئندہ بھی کریں گے ۔ قرآن وحدیث اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے حقوق العباد اور حقو ق اللہ کے واضح احکامات ہیں ایک مسلمان کو کیسے اپنی زندگی گزارنی ہے کرپشن کمیشن دوسروں کی حق تلفی ناانصافی اسلام کے منافی ہیں ۔ اور یہی وجہ ہے کہ نوجوان نسل کو صحیح راستے پر ڈالنے کے لیے دینی مدارس کلیدی کردارا دا کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سابقہ صوبائی حکومت نے تعلیم ، صحت ، پولیس ، پٹوار سمیت تمام صوبائی محکموں اور اداروں کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرکے ڈیلیور کرنے کے قابل بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے اداروں میں آزاد اور خود مختار اتھارٹیاں اور بورڈز بنائے گئے تاکہ کسی کو بھی اداروں میں مداخلت کا موقع نہ ملے ۔ انھوں نے کہاکہ اصلاحات کے اس مجموعی عمل کو ریکارڈ قانون سازی کرکے دیر پا بنا دیا گیا۔ پرویز خان خٹک