11:13 am
سپریم کورٹ،جھوٹی گواہیوں،مسخ شواہد،جبری بیانات،78فیصدمقدمات میں سزائے موت ختم

سپریم کورٹ،جھوٹی گواہیوں،مسخ شواہد،جبری بیانات،78فیصدمقدمات میں سزائے موت ختم

11:13 am

اسلام آباد(وقائع نگار) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم نے وزارت قانون و انصاف کو جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ 5 برسوں میں سپریم کورٹ نے 78 فیصد مقدمات میں سزائے موت کو ختم کیا۔وفاقی دارالحکومت میں ڈاؤٹی اسٹریٹ چیمبر میں کرمنل لا بیرسٹر ٹموتھی مولونے اور این جی او کی ریپریو ڈائریکٹر مایا فوا نے وزیر قانون بیرسٹر فرغ نسیم سے ملاقات کی اور رپورٹ پیش کی، اس دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2010 سے 2018 کے درمیان 310 رپورٹ کیے گئے سزائے موت کے کیسز میں سے 78 فیصد کے فیصلوں کو ختم کرتے ہوئے ان میں بریت، سزا کو کم کرنے یا نظرثانی کا حکم دیا۔اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ سپریم کورٹ نے مسلسل غیر معتبر گواہوں کی گواہی، جبری یا واپس لیے گئے بیانات، ناکافی یا مسخ کیے گئے شواہد اور الزامات کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے اسے سزائے موت ختم کرنے کے لیے بنیادی وجہ قرار دیا۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے اپنے مرکزی دائرہ کار کا استعمال کرتے ہوئے پولیس تفتیش پر سنگین شک و شبہات کو اظہار کیا، خاص طور پر وہاں جہاں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے اندراج میں بے جا تاخیر ہوئی اور جہاں ایسا لگا کہ ثبوت گھڑے گئے، مسخ کیے گئے یا کوئی اور شک و شبہات پیدا کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا عدالت عظمیٰ کی جانب سے صرف سنگین جرائم کے لیے سزائے موت کو برقرار رکھا اور ہر غیر سنگین جرم کا فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے سزائے موت کے خاتمے یا سزا میں کمی پر ختم ہوا، تاہم اس کے باوجود ماتحت عدالتوں کی جانب سے غیر سنگین جرائم کے لیے سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری رہا۔اس کے ساتھ ساتھ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اب ان عوامل کو تسلیم کیا جانے لگا ہے جو سزائے موت کے خلاف وکیل پیش کرتے ہیں، ان میں جرم کی قسم اور شدت، ملزمان کی جانب سے عدم شرکت، منصوبہ بندی کے بغیر، غصہ، سماجی اور خاندانی معاملات، متاثرہ خاندان کے ساتھ جزوی سمجھوتہ، ملزم کی عمر، آیا ملزم نے کسی بڑے کے اثر پر عمل کیا، ملزم کی ذہنی حالت، اصلاحات کی صلاحیت اور سزائے موت کے انتظار میں گزار گیا وقت شامل ہے۔فاضل عدالت کی جانب اس بات کو بھی تسلیم کیا گیا کہ خاص کیس میں سزا کی کمی کی ایک مثال بھی موجود ہو تو وہ جج کو متعلقہ کیس میں سزائے موت دینے سے روکنے کے لیے کافی ہے تاہم عمر قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔ سپریم کورٹ

تازہ ترین خبریں

شیخوپورہ میں ایک ارب 25 کروڑ دکان کے ماہانہ کرائے کی بولی کا معاملہ جب وزیراعظم تک پہنچا

شیخوپورہ میں ایک ارب 25 کروڑ دکان کے ماہانہ کرائے کی بولی کا معاملہ جب وزیراعظم تک پہنچا

نیٹو افواج کے انخلاءکے بعد افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ، روس نے سنگین خدشے کا اظہارکردیا

نیٹو افواج کے انخلاءکے بعد افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ، روس نے سنگین خدشے کا اظہارکردیا

ایک ہی دن میں ڈالر اتنا سستا ہوگیا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

ایک ہی دن میں ڈالر اتنا سستا ہوگیا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

عظمیٰ بخاری کو وزیراعلی پنجاب پر الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا

عظمیٰ بخاری کو وزیراعلی پنجاب پر الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا

نیٹواورامریکہ کوبڑاجھٹکا،ترکی کاکابل ائیرپورٹ کی سیکورٹی کے لیے مزیدفوجی نہ بھیجنے کااعلان

نیٹواورامریکہ کوبڑاجھٹکا،ترکی کاکابل ائیرپورٹ کی سیکورٹی کے لیے مزیدفوجی نہ بھیجنے کااعلان

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکوں پر اعتراض لگ گیا

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکوں پر اعتراض لگ گیا

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

لاہورسے ایک اورانتہائی افسوسناک خبرآگئی،بڑے پیمانے پرنقصان ،امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں

لاہورسے ایک اورانتہائی افسوسناک خبرآگئی،بڑے پیمانے پرنقصان ،امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں

شرمیلا فاروقی کی شوہر حشام سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟خبر پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

شرمیلا فاروقی کی شوہر حشام سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟خبر پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

مفتی منیب الرحمن نے عمران خان کے خواتین کےلباس کے بیان کی تائید کردی

مفتی منیب الرحمن نے عمران خان کے خواتین کےلباس کے بیان کی تائید کردی

حکمران جماعت کو بڑا دھچکا ،انتہائی اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ گئے،کس جماعت میں شامل ہوگئے 

حکمران جماعت کو بڑا دھچکا ،انتہائی اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ گئے،کس جماعت میں شامل ہوگئے 

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی