06:13 am
  متاثرین  شمالی وزیرستان نے بہت قربانیاں دیں، ملک غلام خان

متاثرین شمالی وزیرستان نے بہت قربانیاں دیں، ملک غلام خان

06:13 am

بنوں(سپیشل رپورٹر)شمالی وزیرستان آل سیاسی اتحاد کے چیئرمین ملک غلام خان وزیر نے نیشنل پریس کلب تحصیل بنوں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مطالبات پر اثر انداز ہو ئے تو دمہ دم مست قلندر ہو گا ۔ متاثرین شمالی وزیرستان کے مطالبات افغانستان میں عارضی مقیم متاثرین کی واپسی، امدادی رقوم کی بحالی اور تمام متاثرین کی با عزت واپسی کا اعلان کیلئے وفاقی وزیر شہر یار آفریدی نے اسلام آباد دھرناآ کر میڈیا کے سامنے حل کرنے کی نہ صرف یقین دہانی کرائی بلکہ سوموار کو پشاور گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں اعلیٰ آفسران اور فوجی حکام شرکت کریں گے جس کی وجہ سے ہم نے دھرنا مؤخر کیا اور آج قومی جرگہ بھی منعقد کیا جس میں کئے گئے مذاکرات پر بات ہو گی اُنہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین نے بڑی قربانیاں دی لیکن آج وہ خانہ بدوشی کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور چالیس ہزار متاثرین کی آ ج تک نہ تو واپسی ہوئی ہے اور نہ ہی اُنہیں معاوضہ دیا جا رہا ہے ملک غلام خان وزیر نے پریس کے دوران کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین آپریشن ضرب عضب کے وقت بے سر و سامانی کی حالت میں وزیرستان سے نقل مکانی کی تھی جس کا صلہ ہمیں یہ ملا کہ اب اپنے حقوق کیلئے دھرنے دے رہے ہیں فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ آ تھارٹی کی طرف سے نہ تو مالی امداد دی جا رہی ہے اور نہ ہی راشن دیا جا رہا ہے جبکہ متاثرین کی واپسی تاحال مکمل نہیں کی گئی اور ہزاروں خاندانوں کی رجسٹریشن کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے اسی طرح آپریشن کے وقت وزیرستان سے نقل مکانی کے وقت ہماری گاڑیاں بھی ایکسائز اور پولیس نے پکڑی ہیں اُنہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ شمالی وزیرستان کے ممبر قومی اسمبلی نے آج تک پارلیمنٹ میں متاثرین کے مطالبات پر بات نہیں کی حالانکہ بڑی قربانی تو ان متاثرین نے دی ہے لہذا وہ اپنا کردار ادا کریں اُنہوں نے کہا کہ ہمیں جو یقین دہانی کرائی گئی ہے اور اُس پر پورا نہیں اترے تو ایک بار پھر اسلام آباد کا رخ کریں گے کیونکہ اب تو وزراء بھی تبدیل کئے گئے ہیں اگر مطالبات پر اثر انداز ہو ئے تو دمہ دم مست قلندر ہو گا ۔ غلام خان