06:56 am
وزیراعظم عمران خان کا ایران کے صدارتی محل پہنچنے پر پرتپاک استقبال

وزیراعظم عمران خان کا ایران کے صدارتی محل پہنچنے پر پرتپاک استقبال

06:56 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیراعظم عمران خان ایران کے صدارتی محل سعدآباد پیلس پہنچے ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کا ایران کے صدارتی محل سعدآباد پیلس پہنچنے پر ایرانی صدر حسن روحانی نے پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈرآیت اللہ
خامنائی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز تہران کے مہرآباد ائیرپورٹ پہنچے تھے جہاں ایران کے وزیر صحت سعید ناماکی نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور ائیرپورٹ پر ہی گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا۔تہران آمد سے پہلے عمران خان ایران کے شہر مشہد بھی گئے جہاں گورنر جنرل خراسان علی رضارزم حسینی نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم نے مشہد میں قرآن پاک میوزیم اور امام رضا کے روضہ مبارک کا دورہ بھی کیا۔وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وفد میں شیریں مزاری، علی حیدر زیدی، عبدالرزاق داؤد، معاونین خصوصی زلفی بخاری، ظفراللہ مرزا اور ندیم بابر بھی شامل ہیں۔