02:11 pm
حکو مت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیو ں کے بعد پنجاب کی سیاست میں ہلچل

حکو مت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیو ں کے بعد پنجاب کی سیاست میں ہلچل

02:11 pm

لاہور (نیوز ڈیسک ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے صوبائی کابینہ کے اراکین کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق دعویٰ کر دیا۔ شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ میں نے چار دن قبل ایک پریس کانفرنس کی تھی ، مسلم لیگ ن پنجاب میں حکومت بنانے کے خواب دیکھ رہی ہے ، نواز شریف کا اپریل کے آخر میں ضمانت کا وقت ختم ہو جائے گا
جس کے بعد وہ دوبارہ جیل میں ہوں گے، اس مرتبہ جب میاں صاحب جیل جائیں گے تو میں یہ پیشن گوئی کر رہا ہوں کہ جون سے قبل پنجاب میں فارورڈ بلاک نظر آئے گا ، ن لیگ کے بیس سے پچیس لوگ مل کر فارورڈ بلاک بنائیں گے ، پی پی 244 سے انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے ارشد بھی اس فارورڈ بلاک کا حصہ ہوں گے، انہوں نے اراکین اسمبلی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا بھی دعویٰ کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تبدیلی کا فی الوقت کوئی امکان نہیں ہے۔ البتہ وزرا کے کچھ محکمے تبدیل کیے جائیں گے۔ میں نام نہیں لینا چاہتا لیکن ہو سکتا ہے کہ پنجاب کے ایک یا دو وزرا کی جگہ نئے وزیروں کو تعینات کر دیا جائے۔ ممکن ہے کہ نئے لوگوں کو تبدیلی دے دی جائے۔شوکت بسرا نے صوبائی کابینہ میں رد و بدل سے متعلق خبر دیتے ہوئے کہا کہ اگر وزرا کی تبدیلی کے حوالے سے بات کی جائے تو میرے خیال سے بجٹ سے پہلے وزرا کی تبدیلی کا امکان ہے۔شوکت بسرا نے اس سے قبل ن لیگ کے اندر بننے والے فارورڈ بلاک سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فارورڈ بلاک میں شامل اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیڈران میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے جو لوٹ مار کی ہے ہم کسی صورت بھی اس کا دفاع نہیں کریں گے۔ شوکت بسرا نے بتایا کہ فارورڈ بلاک میں شامل اراکین کا کہنا ہے کہ ہم فارورڈ بلاک بنا کر پاکستان کی تعیر و ترقی میں حصہ لیں گے اور عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

پی آئی اے، ریلوے،اسٹیل ملزکوئی ادارہ ٹھیک نہیں ،بجٹ میں 3 ہزار 400 ارب روپیہ سود کی ادائیگی پر خرچ کیا گیا۔ سراج الحق

پی آئی اے، ریلوے،اسٹیل ملزکوئی ادارہ ٹھیک نہیں ،بجٹ میں 3 ہزار 400 ارب روپیہ سود کی ادائیگی پر خرچ کیا گیا۔ سراج الحق

وزیراعلیٰ پنجاب کاعشائیہ ۔۔۔کیاجہانگیرترین گروپ شرکت کرے گا؟فیصلہ ہوگیا

وزیراعلیٰ پنجاب کاعشائیہ ۔۔۔کیاجہانگیرترین گروپ شرکت کرے گا؟فیصلہ ہوگیا

اب کرایہ دیں بس کے سفر جتنا، اور سفر کریں ہوائی جہاز پر، پی آئی اے نے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی

اب کرایہ دیں بس کے سفر جتنا، اور سفر کریں ہوائی جہاز پر، پی آئی اے نے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی

ہمیں اپنی ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا ہوگا،اگلے مالی سال میں  ایکسپورٹ9سینٹ رہے گی۔مشیر تجارت رزاق داود

ہمیں اپنی ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا ہوگا،اگلے مالی سال میں ایکسپورٹ9سینٹ رہے گی۔مشیر تجارت رزاق داود

بارشیں ہی بارشیں ۔۔۔ معمول سے زیادہ گرج برس۔۔ آئندہ کتنے دن کیلئے ہر طرف جل تھل ایک ہونےوالاہے؟۔۔۔

بارشیں ہی بارشیں ۔۔۔ معمول سے زیادہ گرج برس۔۔ آئندہ کتنے دن کیلئے ہر طرف جل تھل ایک ہونےوالاہے؟۔۔۔

اپوزیشن جماعتیں غیرآئینی بجٹ کو سینیٹ سے منظور نہیں ہونے دیں گی۔ یوسف رضا گیلانی

اپوزیشن جماعتیں غیرآئینی بجٹ کو سینیٹ سے منظور نہیں ہونے دیں گی۔ یوسف رضا گیلانی

حکومت کا کام ہے کہ وہ اپنے فلم میکرز کو سپورٹ کرے، اس کے لئے فلم پالیسی لا رہے ہیں،فواد چوہدری

حکومت کا کام ہے کہ وہ اپنے فلم میکرز کو سپورٹ کرے، اس کے لئے فلم پالیسی لا رہے ہیں،فواد چوہدری

 سینیٹر بننے نہیں آیاپاکستان کی اقتصادی حالت درست کرنے آیاہوں۔۔ شوکت ترین

سینیٹر بننے نہیں آیاپاکستان کی اقتصادی حالت درست کرنے آیاہوں۔۔ شوکت ترین

 احساس پروگرام کی قسط 12 ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کرنے کا اعلان

احساس پروگرام کی قسط 12 ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کرنے کا اعلان

پاکستان سپر لیگ سینز سکس ۔۔۔۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاپشاور زلمی کے خلا ف بلے با زی جا ری

پاکستان سپر لیگ سینز سکس ۔۔۔۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاپشاور زلمی کے خلا ف بلے با زی جا ری

بجٹ میں بڑی گاڑیاں مزید مہنگی ہوں گی

بجٹ میں بڑی گاڑیاں مزید مہنگی ہوں گی

 آزادکشمیرالیکشن،الیکٹورل لسٹ میں گڑبڑکی جارہی ہے،ایسی حرکتوں کوبہت برداشت کرلیااب ایسانہیں ہوگا۔بلاول بھٹو

آزادکشمیرالیکشن،الیکٹورل لسٹ میں گڑبڑکی جارہی ہے،ایسی حرکتوں کوبہت برداشت کرلیااب ایسانہیں ہوگا۔بلاول بھٹو

حج درخواستیں کب وصول کی جائیں گی ۔۔۔تاریخ کااعلان کردیاگیا

حج درخواستیں کب وصول کی جائیں گی ۔۔۔تاریخ کااعلان کردیاگیا

روس امریکا تعلقات میں کشیدگی کے باوجود پیوٹن کی امریکی صدر کو بڑی پیش کش

روس امریکا تعلقات میں کشیدگی کے باوجود پیوٹن کی امریکی صدر کو بڑی پیش کش