04:25 pm
چین نے پاکستان کو کتنے ارب ڈالر ز قرض دیا ، جن پر سود صفر ہے اور۔۔

چین نے پاکستان کو کتنے ارب ڈالر ز قرض دیا ، جن پر سود صفر ہے اور۔۔

04:25 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک) چینی سفیر ژاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کو چھ ارب ڈالرز قرض دیا جن پر سود صفر ہے اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے والے عناصر ترقی کے مجرم ہیں جبکہ بھارت سمیت کوئی بھی ملک سی پیک میں شریک ہوسکتا ہے۔چینی سفیرژاؤ جنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کاروبارکو آسان بنانے کی کاوشوں کا خیرمقدم کرتے ہیں،
پاکستان کے نجی شعبے کوترقی دینے میں مدد کریں گے، پاکستان، چین تجارت میں بڑا عدم توازن موجود ہے، سی پیک مشترکہ اور باہمی فوائد پر مبنی منصوبہ ہے، دوطرفہ تجارت چین کے حق میں ہے، پاکستان اورچین کے مابین قابل بھروسہ شراکت داری موجود ہے، پاکستان سی پیک ہی نہیں ہرلحاظ سے چین کیلئے اہم ترین ملک ہے، پاکستان کی ترقی چین کی ترقی ہے اور پاکستان ہمارا اہم شراکت دارہے۔چینی سفیرکا کہنا ہے کہ سیاسی، دفاعی، ثقافتی، کھیل، معاشی شعبہ میں تعاون بڑھارہے ہیں، آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے فیزپرجلد کام مکمل ہونے جارہا ہے، ایک سڑک، ایک راستہ منصوبے میں 115 ممالک، تنظیموں کے ساتھ معاہدے ہوئے، وزیراعظم کے دورے کے دوران فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے دوسرے مرحلہ پربات ہوگی جب کہ رشکئی میں پہلا خصوصی اقتصادی زون تک قائم کیا جا رہا ہے۔ رشکئی اسپیشل اکنامک زونزمیں 20 صنعتیں مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کرلگائی جارہی ہیں۔چینی سفیرکا کہنا ہے کہ پاکستانی منڈیوں میں چین کا حصہ 65 فیصد ہے، اگلے مرحلے میں پاک چین صنعتی تعلقات کوفروغ دیا جائے گا، جوائنٹ ونچرزپر کام کیا جائے گا، فیصل آباد میں بھی اسپیشل اکنامک زون قائم کیا جا رہا ہے، اسلام آباد میں ٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون قائم کیا جائے گا اورغربت کے خاتمے کے لئے چین 3 ماڈل ویلج قائم کرے گا، سی پیک کو سبوتاژ کرنے والے عناصر ترقی اور معیشت کے مجرم ہیں۔چینی سفیرنے کہا کہ چین سماجی ترقی کے شعبے میں ایک ارب ڈالرزخرچ کرے گا، زرعی شعبے میں بہتری کے لئے کاشتکاروں کوتربیت دی جائے گی، زراعت کے شعبے میں ترقی کے لئے تعاون بڑھایا جائے گا، نیوٹیک کے ساتھ مل کر ہنرمندی کی تعلیم و تربیت دی جائے گی جب کہ پاکستانی طلباُ کو اگلے تین سالوں میں 20 ہزار وظائف دیئے جائیں گے، چین نے چھ ارب ڈالرز قرض فراہم کیا جن پر سود صفر ہے۔چینی سفیرنے کہا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی بہت اہم ہے، افغانستان میں افغانوں کے درمیان مزاکرات کے حامی ہیں، سی پیک اوربی آر آئی کی کامیابی کے لئے افغانستان سمیت خطے میں امن اہم ہے، طالبان اورامریکا کے درمیان دوہا مزاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔چینی سفیر نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں سی پیک کے 22 منصوبوں پرکام کیا گیا، چین اب تک سی پیک منصوبوں پر19 ارب ڈالرز خرچ کرچکا ہے، سی پیک پر13 ارب ڈالرز کمرشل قرضے لئے گئے ہیں، سی پیک منصوبوں کی وجہ سے پاکستان پرچینی قرضے نہیں بڑھ رہے، چین نے چھ ارب ڈالرز قرض فراہم کیا اور ان پر سود صفر ہے، حکومتوں کے درمیان منصوبوں کے لئے رقوم رعایتی قرضوں پر فراہم کی جارہی ہے۔چینی سفیرنے کہا کہ کراچی سرکلرریلوے اہم منصوبہ ہے جس کے فنانشل پہلووں پرغورہورہا ہے، سی پیک میں شرکت کے لئے خطے کے دیگرممالک کا خیرمقدم کرتے ہیں، سی پیک میں تیسرے ملک کی شمولیت کے لئے اصول وضع کئے گئے ہیں، بھارت پر واضح کیا ہے سی پیک معاشی منصوبہ ہے جس میں کوئی بھی ملک شریک ہوسکتا ہے، تیسرے ملک کی شمولیت پاکستان اورچین دونوں کے لئے فائدہ مند ہونی چاہئے، جس وقت پاکستان اور چین مناسب سمجھیں گے، اسی وقت تیسرے ملک کو شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ پی ٹی آئی حکومت میں سی پیک پر کام کی رفتار کم نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبریں

ہمار امذہب اور کلچر  ہمیں سکھاتے ہیں کیسا لباس پہنیں لیکن اس کا زیادتی سےکوئی تعلق نہیں۔بلاول بھٹو

قطر کا پاکستان کو 10 لاکھ کورونا ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی۔

قطر کا پاکستان کو 10 لاکھ کورونا ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی۔

بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 11 ملزم گرفتار

بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 11 ملزم گرفتار

پاک فضائیہ کے 3ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

پاک فضائیہ کے 3ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

منچن آباد میں کنویں کی کھدائی کےدوران مٹی کاتودہ گرگیا، دو افراد جاں بحق

منچن آباد میں کنویں کی کھدائی کےدوران مٹی کاتودہ گرگیا، دو افراد جاں بحق

چوہدری پرویز الہیٰ آج آصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے 

چوہدری پرویز الہیٰ آج آصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے 

ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی درحقیقت ووٹ کی عزت کو تار تار کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی درحقیقت ووٹ کی عزت کو تار تار کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

ویکسین کی سپلائی کا ذمہ وفاقی حکومت کے پاس ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

ویکسین کی سپلائی کا ذمہ وفاقی حکومت کے پاس ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ایک ہزار ارب روپے ملک میں آنا وزیراعظم پر اعتماد کا مظہر ہے۔فواد چوہدری

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ایک ہزار ارب روپے ملک میں آنا وزیراعظم پر اعتماد کا مظہر ہے۔فواد چوہدری

سندھ سرکار ہر چیز کی ذمہ داری وفاق پر ڈال کر عوام کے قہر سے بچ پائے گی؟ ایبسلوٹلی ناٹ۔ شہبازگل

سندھ سرکار ہر چیز کی ذمہ داری وفاق پر ڈال کر عوام کے قہر سے بچ پائے گی؟ ایبسلوٹلی ناٹ۔ شہبازگل

وفاقی کابینہ کا اجلاس ۔۔۔ اسلم خان کی بحیثیت پی آئی اے چیئرمین تقرری کی منظوری دے دی گئی

وفاقی کابینہ کا اجلاس ۔۔۔ اسلم خان کی بحیثیت پی آئی اے چیئرمین تقرری کی منظوری دے دی گئی

پاکستان پیپلز پارٹی نے  خواتین کے لباس سے متعلق  وزیراعظم۔کے بیان کو غیر زمہ دارانہ قرار دیا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم۔کے بیان کو غیر زمہ دارانہ قرار دیا ہے

وزیر اعظم عمران خان خواتین کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں، زرتاج گل

وزیر اعظم عمران خان خواتین کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں، زرتاج گل