06:30 pm
عمران خان نے ابھی نندن کو کیوں واپس کیا ؟ بھارت نے پاکستان کو کیا دھمکی دی تھی ؟

عمران خان نے ابھی نندن کو کیوں واپس کیا ؟ بھارت نے پاکستان کو کیا دھمکی دی تھی ؟

06:30 pm

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے ایک نئی بھڑک مار دی۔ بھارتی شہر گجرات میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کیا تھا کہ اگر پائلٹ ابھی نندن واپس نہ کیا تو نتائج بھگتناہوں گے۔
جس کے بعد پاکستان نے بھارت کے پائلٹ کو واپس بھیج دیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے 27 فروری کو ملک میں دراندازی کرنے والے بھارتی پائلٹس کو خوب سبق سکھایا اور بھارت کا ایک پائلٹ بھی حراست میں لے لیا تھا جسے بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کر دیا گیا لیکن بھارت پاکستان کا احسان مند ہونے کی بجائے اُلٹا اسے اپنی دھمکیوں کا نتیجہ قرار دے رہا ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ بی جے پی کی حکومت ہر صورت اپنی عوام کو سچ سے کوسوں دور رکھنا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں انتخابات کا عمل جاری ہے جس کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی امن کے دشمن بنے ہوئے ہیں تاکہ عوام کی حمایت حاصل کر کے اپنا ووٹ بینک بڑھایا جا سکے۔ قبل ازیں راجھستان میں الیکشن مہم سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا تھا کہ کیا ہمارے ایٹمی ہتھیار دیوالی پر چلانے کے لیے ہیں؟ عوامی اجتماع سے جوش میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان سے ڈرنا چھوڑ دیا ہے۔اگر میں 1971ء میں ہوتا تو بھارت نے شملہ معاہدے میں جو پاکستان سے ہارا وہ کبھی نہ ہوتا۔ واضح رہے کہ بھارت میں انتخابات کا عمل 11 اپریل سے جاری ہے جو کہ 19 مئی کو مکمل ہو گا۔ انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا آغاز 23 مئی سے ہو گا۔ ان انتخابات کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم نے مسلسل جارحانہ رویہ اپنا رکھا ہے۔ نریندرا مودی ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے اور اپنا ووٹ بینک بڑھانے کے لیے پاکستان کے خلاف اکثر ہرزہ سرائی کرتے اور بڑھکیں مارتے نظر آتے ہیں جس پر انہیں خود بھارت کے ہی کئی رہنماؤں اور مفکروں کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن بھارتی وزیراعظم کا جنگی جنون کسی طور تھم نہ سکا۔

تازہ ترین خبریں

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

 نالائق وزیر اعظم کی احمق کابینہ ملک کی رسوائی کا باعث ہے ۔ نیئر بخاری

نالائق وزیر اعظم کی احمق کابینہ ملک کی رسوائی کا باعث ہے ۔ نیئر بخاری

 براڈ شیٹ کے لئے تحقیقاتی کمیٹی پر اپوزیشن کا اعتراض بلا جواز ہے۔خود انہوں ننے براڈ شیٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اعجاز شاہ

براڈ شیٹ کے لئے تحقیقاتی کمیٹی پر اپوزیشن کا اعتراض بلا جواز ہے۔خود انہوں ننے براڈ شیٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اعجاز شاہ

مسلم لیگ ن نےبجلی کی قیمت میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

مسلم لیگ ن نےبجلی کی قیمت میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

پی ڈی ایم میں اتحاد و اتفاق برقرار ہے ،حکومت کو گھر بھیجنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آصف علی زرداری

پی ڈی ایم میں اتحاد و اتفاق برقرار ہے ،حکومت کو گھر بھیجنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آصف علی زرداری

 ن لیگ قوم کو گمراہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی، ن لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی تھی۔ فردوس عاشق اعوان

ن لیگ قوم کو گمراہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی، ن لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی تھی۔ فردوس عاشق اعوان

 ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اسی سال مہنگائی پر کنٹرول کر لیں گے۔شیخ رشید 

 ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اسی سال مہنگائی پر کنٹرول کر لیں گے۔شیخ رشید 

اسلام آبادپریس کلب کے باہر گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاںبحق

اسلام آبادپریس کلب کے باہر گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاںبحق

حکمرانوں کوغنڈہ گردی کا حساب دینا پڑے گا،خواجہ سعد رفیق

حکمرانوں کوغنڈہ گردی کا حساب دینا پڑے گا،خواجہ سعد رفیق

’’ہرظلم کا حساب ہوگا‘‘ مریم نواز کا کھوکھرپیلس کی مسمار ی پر ردعمل

’’ہرظلم کا حساب ہوگا‘‘ مریم نواز کا کھوکھرپیلس کی مسمار ی پر ردعمل

 جنوبی پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،وزیراعظم

جنوبی پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،وزیراعظم