02:18 pm
ٓآپ کی حکومت کھڑی ہی کب ہوئی تھی کہ کوئی گرائے گا مسلم لیگ (ن)کے کپتان پر تازہ لفظی حملے

ٓآپ کی حکومت کھڑی ہی کب ہوئی تھی کہ کوئی گرائے گا مسلم لیگ (ن)کے کپتان پر تازہ لفظی حملے

02:18 pm

اسلام آ با د (آ ئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کی زبان، نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے آپ کی حکومت کبھی کھڑی نہیں ہو سکتی۔عمران صاحب کیوں ہر روز ہارے ہوئے شخص جیسی تقریر کرتے ہیں،عمران صاحب خالی برتن صرف شور مچا سکتا ہے،
عمران صاحب آج پھر شہباز شریف کے گھروں کے منصوبے کو بلوچستان تک پہنچانے پر مبارکباد دیتے ہیں،عمران صاحب آپ کی حکومت کھڑی کب ہوئی تھی جو کوئی گرائے گا، مریم اورنگزیب نے اتوار کو عمران خان کی تقر یر پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ چور چور، ڈاکو ڈاکو کا چورن نہیں بک رہا، لوگوں کو روٹی چاہیے، روزگاراور گھر چاہیے،عمران صاحب ڈال دیں سب کو جیلوں میں ، لیکن لوگوں کو روٹی دیں ، لاکھ گھر دیں ، ایک کڑوڑ نوکریاں دیں،خان صاحب گزشتہ بیس سال سے آپ قوم کو صرف مسائل بتا رہے ہیں لیکن آپ اتنے نالائق ہیں کہ نو ماہ میں ان میں سے ایک بھی مسئلہ کے حل تو کیاطریقہ بھی نہیں بتا سکے،جس کپتان کے پاس کرائے کی ٹیم ہو، نہ کوئی وژن، پالیسی اور نہ ہی پلاننگ ہو، وہ صرف شور مچا سکتا ہے، انہو ں نے مز ید کہا کہ عمران خان نے تقریر کے شروع میں کہاکہ میں بتا ؤں گا قرض کیسے ختم ہوگا، تقریر کے آخرتک پھر اس کا ذکر نہیں کیا،گزشتہ دس ماہ میں آپ کے دور میں جس رفتار اور مقدار میں لوٹ مار ہوئی، ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،72سالوں میں کسی نے ملک کو اتنا نہیں ڈبویا، اتنا نہیں نقصان پہنچایا،پاکستان کے عوام کے ساتھ ظلم نہیں کیا جو آپ نے نو مہینے میں اس ملک اور لوگوں کے ساتھ کیا ہے، انہو ں نے کہا گزشتہ نو ماہ میں نوجوان جس برے حال، بیروزگاری سے گزر رہے ہیں، اس کی بھی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتیِ ،عمران صاحب آپ نے ٹھیک کہا کہ گزشتہ نو ماہ سے ملک کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے،ِعوام اللہ تعالی سے رو رو کے واپس پرانے پاکستان میں جانے کی دعا کررہے ہیںِآپ کے سیاسی انتقام اور بغض کا یہ عالم ہے کہ کوئٹہ سانحہ کے شہیدوں کا ذکرتک نہیںِشہدا کے گھر میں کھڑے ہوکر آپ سیاسی انتقام، ،بغض انا اور تکبر سے بھری تقریر کی ،شہیدوں کا ذکر نہ کرکے آپ نے ثابت کیا کہ آپ کو عوام اوران کے درد کا کتنا احساس ہےِ ، مر یم اورنگز یب نے کہا کہ عمران صاحب علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور اپنے دائیں بائیں لوٹ مار کرنے والوں کا شاید ذکر کر رہے تھے،نو ماہ میں پاکستان کے قرض بڑھے، ملک غریب ہوا لیکن عمران صاحب، علیمہ باجی، جہانگیر ترین کی دولت اور جائیدادوں میں اضافہ ہوا،یہ کیسا کپتان ہے جو کہتا ہے مخالف ٹیم کی وجہ سے میں میچ ہار گیا ہوں،آپ میچ اس لئے ہار رہے ہیں کہ آپ نالائق ہیں اور دوسری ٹیم آپ سے بہتراور لائق تھی،آپ کان کھول کر سن لیں کہ آپ کی حکومت اس قابل نہیں کہ اسے گرایا جائے آپ کی حکومت ہر لحاظ سے گری ہوئی حکومت ہے، یہ حکومت کھڑے ہونے سے پہلے ہی گری ہوئی حکومت تھی،تقریر کے شروع سے آخر تک قوم کو ایک مسئلے کا حل نہ بتا سکے، نہ ہی کوئی ویژن، کوئی پلان عوام کو بتا سکے،قوم کو نہیں بتایا کہ گھر کب شروع ھونگے؟ کب مکمل ہوں گے؟؟قوم کو خبردار کررہی ہوں کہ گھروں کے نام پر قوم سے تاریخی فراڈ ہونے جارہا ہے، غریب ایک روپیہ نہ دیں،غریبوں کے پیسوں سے عمران خان، جہانگیر ترین، علیمہ باجی اور انیل مسرت کے گھر بنیں گے،عمران صاحب آپ ارب یومیہ اور ایک کھرب کے پشاور میٹرو کے کھڈے کھود و،ملک کو لوٹ رہے ہیں،عمران صاحب آپ کے ساٹھ کروڑ کے اثاثے اربوں روپے مالیت کے کیسے ہو گئے؟؟