02:19 pm
صرف وزیر کیوں ، وزیر اعظم بھی مستعفی ہوں

صرف وزیر کیوں ، وزیر اعظم بھی مستعفی ہوں

02:19 pm

حیدر آباد (آ ئی این پی)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ حکومتی کشتی میں سوراخ ہوچکا ہے، وفاق میں بغاوت کے آثار ہیں،وزرا مستعفی ہوئے وزیراعظم کو بھی ہونا چاہیے،اتوار کو پریس کا نفر نس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نااہل حکومت کے نااہل وزیراعظم ہیں،ملک میں معاشی بحران ہے، یہ اب بھاگنا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے،
آئی ایم ایف کی خواہش پر پاکستان تباہ نہیں ہوگا، آپ گھر جائیں گے، آٹھ جماعتوں نے دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کیا ہے اور تعجب نہیں کہ ایسا ہوجائے۔ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے کیسز کا خاتمہ کریں، پارلیمنٹ واپس آئیں اگر وہاں واپس نہ آئے تو کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کیا ریاست مدینہ ایسی ہوگی جس میں اپنے خاندان کی کرپشن نظر نہیں آئے گی، صرف احتساب دشمنوں کے لیے ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کہ وجہ سے ہرکوئی پریشان ہے، اب نوٹس اور ہدایت کی بات سے بات نہیں بنے گی، غریبوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں۔