02:19 pm
آصف زرداری نے کس کے ہاتھ اسٹیبلشمنٹ کو پیغام بھجوا دیا

آصف زرداری نے کس کے ہاتھ اسٹیبلشمنٹ کو پیغام بھجوا دیا

02:19 pm

لاہور(آئی اےن پی) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مقتدر حلقوں سے مفاہمت کافیصلہ کرلےا جبکہ اپنے ایک دوست کے ذریعے مقتدر حلقوں کو اہم پیغام بھی بھجوادیا ہے۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے ایک دوست کے ذریعے مقتدر حلقوں کو پیغام پہنچایا ہے کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ،سیاسی انتشار کی وجہ سے معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے
خارجہ محاذ پر کامیابی کا تاثر بھی زائل ہو رہا ہے اورمشکلات بڑھ رہی ہیں ،انہوں نے کہاکہ ملک کو انتشار سے نکالنا اور ملک میں سیاسی استحکام لانا ہی سب سے اہم نکتہ ہوگا اپوزیشن کےساتھ حکومت جس طرح کا سلوک کر رہی ہے اور انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اسے ختم کرکے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلا جائے ،انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی پالیسی میں تبدیلی آتی ہے اور اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی جاتی ہے تو وہ آگے بڑھ کر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو حکومت کیساتھ ملکر چلنے پر آمادہ کریں گے اور ملک کو سیاستی انتشار سے نکالیں گے اورہم ملک وقوم کےلئے مقتدر حلقوں سے مفاہمت کےلئے تےار ہےں ۔