07:33 pm
محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی نوید سنادی، بارشوں کا نیاسلسلہ کتنے روز تک جاری رہےگا،خطرے کی گھنٹی بج گئی

محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی نوید سنادی، بارشوں کا نیاسلسلہ کتنے روز تک جاری رہےگا،خطرے کی گھنٹی بج گئی

07:33 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہنے پر اب شہریوں کو بارشوں کی نوید مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے منگل سے ملک میں طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے شروع ہونے والا بارشوں کا نیا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔ اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن میں بارش ہوگی۔سکھر ڈویژن میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی۔ دوسری جانب آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں گرم رہنے کی پیش گوئی کی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی موسم آج بھی خشک رہے گا۔شہر کا درجہ حرارت37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج گرمی کی شدت میں قدرے اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا۔ دوپہر کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام کے وقت موسم معتدل ہوگا۔ صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سندھ بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد رہا۔ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے اکثر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ آزاد کشمیر کے اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ مظفرآباد، میرپور، کوٹلی اور باغ میں آج بارش متوقع ہے۔

تازہ ترین خبریں

اسلام آبادپریس کلب کے باہر گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاںبحق

اسلام آبادپریس کلب کے باہر گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاںبحق

حکمرانوں کوغنڈہ گردی کا حساب دینا پڑے گا،خواجہ سعد رفیق

حکمرانوں کوغنڈہ گردی کا حساب دینا پڑے گا،خواجہ سعد رفیق

’’ہرظلم کا حساب ہوگا‘‘ مریم نواز کا کھوکھرپیلس کی مسمار ی پر ردعمل

’’ہرظلم کا حساب ہوگا‘‘ مریم نواز کا کھوکھرپیلس کی مسمار ی پر ردعمل

 جنوبی پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،وزیراعظم

جنوبی پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،وزیراعظم

کھوکھرپیلس گینگ سےسواارب روپے کی اراضی واہ گزار کرائی،فردوس

کھوکھرپیلس گینگ سےسواارب روپے کی اراضی واہ گزار کرائی،فردوس

سندھ پولیس میں جرائم پیشہ افراد کو بھرتی کیا گیا،مراد سعید

سندھ پولیس میں جرائم پیشہ افراد کو بھرتی کیا گیا،مراد سعید

موسم میں حیران کن حدتک تبدیلی ،اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے

موسم میں حیران کن حدتک تبدیلی ،اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے

جنوری کا آخری ہفتہ بھی آ گیا،اپوزیشن کے استعفے آئے نہ لانگ مارچ ہوا:فردوس عاشق

جنوری کا آخری ہفتہ بھی آ گیا،اپوزیشن کے استعفے آئے نہ لانگ مارچ ہوا:فردوس عاشق

پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی استنبول شپ یارڈ میں ویلڈنگ کی تقریب

پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی استنبول شپ یارڈ میں ویلڈنگ کی تقریب

جنرل مشرف نے گھٹنے ٹیکے،ہم نے لیگیوں کی بدمعاشی ملیامیٹ کردی،شہبازگل

جنرل مشرف نے گھٹنے ٹیکے،ہم نے لیگیوں کی بدمعاشی ملیامیٹ کردی،شہبازگل

نوجوان نےکسی اور کے ساتھ محبوبہ کی شادی ہوتے دیکھی تو اسے رکوانے  کیلئےاس نے قابل اعتراض تصاویر اس کے بھائی کو بھیج دیں

نوجوان نےکسی اور کے ساتھ محبوبہ کی شادی ہوتے دیکھی تو اسے رکوانے کیلئےاس نے قابل اعتراض تصاویر اس کے بھائی کو بھیج دیں

یہ گرائیں گے حکومت۔۔۔پی ڈی ایم کی دوبڑی  جماعتوں میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے،مولاناپریشان

یہ گرائیں گے حکومت۔۔۔پی ڈی ایم کی دوبڑی جماعتوں میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے،مولاناپریشان

 مولاناپی ڈی ایم کےمردہ گھوڑے کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں، فردوس عاشق اعوان

مولاناپی ڈی ایم کےمردہ گھوڑے کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں، فردوس عاشق اعوان

جس کوکوئی اینٹوں کے بھٹے پرنہ رکھے عمران نے اسے پنجاب دیدیا،عظمیٰ بخاری

جس کوکوئی اینٹوں کے بھٹے پرنہ رکھے عمران نے اسے پنجاب دیدیا،عظمیٰ بخاری