10:18 pm
بیٹے کی گاڑی کیوں روکی، تبدیلی سرکار کے وزیرراجہ راشد حفیظ نےٹریفک وارڈن پر چڑھائی کردی

بیٹے کی گاڑی کیوں روکی، تبدیلی سرکار کے وزیرراجہ راشد حفیظ نےٹریفک وارڈن پر چڑھائی کردی

10:18 pm

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)تبدیلی سرکار کے وزرا کا کارسرکار میں مداخلت کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین آر ڈی اے عارف عباسی کے صاحبزادے جنید عباسی اور ٹریفک وارڈن میں چالان کرنے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد حکومتی جماعت کے صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ، عارف عباسی اوررکن قومی اسمبلی واثق قیوم عباسی موقع پر پہنچ گئے ۔ذرائع کے مطابق ڈبل روڈ پر چیئرمین آر ڈی اے کی سرکاری گاڑی نمبر013 کو ان کا بیٹا جنید عباسی لے کر آ رہا تھا جسے ٹریفک وارڈن سلمان کیانی نے روکا
تواس نے وارڈن سے تکرار شروع کر دی۔ جنید عباسی نے موقع پر موجود ڈی ایس پی کے ساتھ بھی سخت لہجہ استعمال کیا جس پر ڈی ایس پی نے کہا کہ اس کو بھی تھانہ میں بند کر دو، جس کے بعد گاڑی اور اس نوجوان کو وارڈنز تھانہ لے گئے ۔وارڈن نے مؤقف اپنایا کہ جنید عباسی غلط سمت سے آ رہے تھے جبکہ جنید عباسی نے اس بات کی تردید کی اور کہا کہ وہ سروس روڈ سے مین روڈ پر آئے تھے اور ٹرن لے رہے تھے ۔ راشد حفیظ نے تھانے کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر گاڑی غلط پارک تھی تو وارڈن چالان کردیتا، وارڈن لڑ کے پر تشدد کرتے ہوئے تھانے لے آیا اور اب ڈرامہ کررہا ہے ۔ دوسری جانب ٹریفک وارڈن نے کہا کہ وہ قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو تھانہ نیو ٹاؤن لایا جس کے بعد صوبائی وزیر راشد حفیظ دو درجن سے زائد افراد لے کر تھانے پہنچے ، میں ایف آئی آر لکھ رہا تھا جو صوبائی وزیر راشد حفیظ نے پھاڑدی۔لیکن صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ مجھ پر درخواست پھاڑنے کا الزام جھوٹا ہے، ہمارے تھانے میں پہنچنے کی تمام ویڈیوز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تھانہ کلچر کی سیاست کی قائل نہیں ہے، وارڈنز کی جانب سے لڑکے پر تشدد کیا گیا اور پھر وارڈنز لڑکے کو تھانے لے کر آئے، میں تو اپنے علاقے کے اے ایس پی سے پہلی بار مل رہا ہوں۔اس ضمن میں تھانہ نیوٹاؤن میں ٹریفک وارڈن سلمان کیانی نے تحریری درخواست دی کہ اس کے ساتھ مزاحمت کی گئی، کار سرکار میں مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق تھانے میں ایم پی اے کے ساتھ آئے افراد نے وارڈن سے ہاتھا پائی کی جس دوران اس کی وردی بھی پھٹ گئی متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او بھی خاموش تماشائی بنے رہے ۔ واقع کی اطلاع موصول ہوتے ہی ایس پی راول عثمان بٹ بھی موقع پر پہنچ گئے ۔رات گئے تک دونوں جانب سے موقع سننے کے بعد سی پی او کو رپورٹ دی گئی جس پر سی پی او نے ایس پی عثمان بٹ کو اپنی نگرانی میں اے ایس پی نیو ٹاؤن سے انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ، جس کے بعد دونوں فریق تھانے سے چلے گئے ۔ ذرائع کے مطابق راجہ راشد حفیظ نے ٹریفک وارڈنز کی معطلی کے لیے بھی پولیس حکام پر دباؤ ڈالا تاہم معاملہ میڈیا پر آجانے کے باعث دبا دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

میں پاکستانی وزیر اعظم ہوں ، موٹر سائیکل پر سوار پاکستانی وزیر اعظم کودیکھتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ، ویڈیو دیکھیں 

میں پاکستانی وزیر اعظم ہوں ، موٹر سائیکل پر سوار پاکستانی وزیر اعظم کودیکھتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ، ویڈیو دیکھیں 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 لاہور  کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

لاہور کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

پیپلزپارٹی نے  پٹرول کی قیمتوں میں مزید  اضافہ مسترد کر دیا

پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کر دیا

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی