10:35 pm
چوہدری نثار کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے تمام امکانات ختم، سابق وزیرداخلہ نے اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کردیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار کے وزیر اعلی پنجاب بننے کے تمام امکانات ختم، سابق وزیر داخلہ نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے کا اعلان کر دیا. تفصیلات کے چوہدری نثار کے وزیر اعلی پنجاب بننے کے تمام امکانات ختم ہوگئے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کیاہے۔چودھری نثار کے قریبی ذرائع نےبتایا ہے کےان کے حلف اٹھانے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ۔ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ چودھری نثار پنجاب کی سیاست میں قدم رکھنے والے ہیں
اور رواں ہفتے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہو ں گے جبکہ حلف اٹھانے کے بعد ایک سے دو ہفتے میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے جہاں پنجاب کی اہم ذمہ داری پر مشاورت ہوگی۔واضح رہے کہ رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چودھری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے جیپ کے نشان پربطورآزاد اُمیدوارکامیاب ہوئے، انہوں نے پی پی 10 سے 53 ہزار 145 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل الیکشن لڑ نے والے آزاد اُمیدوار نصیر الحسنین 22 ہزار 253 ووٹ حاصل کر سکے۔تاہم چودھری نثار علی خان نے تاحال پنجاب اسمبلی کی اس نشست کا حلف نہیں اٹھایا۔ دوسری جانب مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عثمان بزدار کی جگہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے وزیر اعلیٰ بننے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ایک ایسے رہنما کو وزیر اعلیٰ بنانے پر غور کیوں کرے گی جسے اپنی پارٹی ہی قبول نہیں کرتی؟

تازہ ترین خبریں

میں پاکستانی وزیر اعظم ہوں ، موٹر سائیکل پر سوار پاکستانی وزیر اعظم کودیکھتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ، ویڈیو دیکھیں 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 لاہور  کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

پیپلزپارٹی نے  پٹرول کی قیمتوں میں مزید  اضافہ مسترد کر دیا

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی