10:36 pm
حفیظ شیخ کو پہلے دن سے ہی آئی ایم ایف کا اعتماد حاصل، اسدعمر کے دورہ امریکہ کے دوران ایسا کیا ہواتھا

حفیظ شیخ کو پہلے دن سے ہی آئی ایم ایف کا اعتماد حاصل، اسدعمر کے دورہ امریکہ کے دوران ایسا کیا ہواتھا

10:36 pm

لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو پہلے دن سے آئی ایم ایف کا اعتماد حاصل تھا، حفیظ شیخ گزشتہ ایک ماہ سے خاموشی سے وزیرخزانہ کی ذمہ داری بھی سرانجام دے رہے تھے،سابق وزیرخزانہ اسد عمر کے دورہ امریکا میں آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ معاملات بگڑ گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے بارے معلوم ہوا ہے کہ ان کوپہلے مہینے سے ہی آئی ایم ایف کا مکمل اعتماد حاصل رہا ہے۔لیکن سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے جب امریکا کا دورہ کیا تو انہوں نے اپنی کچھ باتوں پر کنٹرول نہیں کیا، جس سے اسد عمر اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات خراب ہوگئے تھے۔ آئی ایم ایف نے اسد عمر سے ملنے سے انکار بھی کردیا تھا۔
اسد عمر اپنا دورہ مکمل کرکے وطن واپس آئے تو انہوں نے کوئی میڈیا بریفنگ بھی نہیں دی تھی۔ایک سینئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ سابق وزیرخزانہ اسد عمرکو گھر بھیجے جانے میں سب سے بڑا کردار آئی ایم ایف کا ہے۔اسد عمر کو آئی ایم ایف کا اعتماد حاصل نہیں تھا۔ لیکن اس کے برعکس وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو پہلے دن سے آئی ایم ایف کا اعتماد حاصل تھا، حفیظ شیخ گزشتہ ایک ماہ سے خاموشی سے وزیرخزانہ کی ذمہ داری بھی سرانجام دے رہے تھے۔ دوسری جانب حکومت ی جانب سے 26 مئی کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن حفیظ شیخ کوکم وقت میں بجٹ کی تیاری اورآئی ایم ایف سے معاہدے کا چیلنج درپیش ہے۔نجی ٹی وی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حفیظ شیخ کو 5سالوں میں 37ارب ڈالر کا قرضہ اداکرنا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال حفیظ شیخ کوساڑھے 9ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ ادا کرنا ہوگا۔اس کیلئے انتہائی کم وقت رہ گیا ہے۔اسی طرح اگلے سال 28ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ ادا کرنا پڑے گا۔2020-21ء میں ساڑھے 7ارب ڈالر اور 2021-22ء میں 6ارب ڈالر قرضہ ادا کرنا ہوگا۔دوسری جانب وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ عبدالحفیظ شیخ نے مشیر خزانہ کا عہدہ چیلنج سمجھ کرقبول کیا ہے۔حفیظ شیخ کو پاکستان کے موجودہ معاشی حالات کا پوری طرح ادراک ہے۔ مشیر خزانہ نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد ایک منٹ بھی ضائع کیے بغیر عالمی مالیاتی اداروں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

 قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

 چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان 

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان