05:25 am
ایمنسٹی  سے فائدہ اٹھانے والوں سے پوچھ گچھ نہ کرنے پر غور

ایمنسٹی سے فائدہ اٹھانے والوں سے پوچھ گچھ نہ کرنے پر غور

05:25 am

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ایمنسٹی سکیم کو آسان بناتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھانے والوں سے پوچھ گچھ نہ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایمنسٹی سکیم آسان بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے ٹیکس کم ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو قانونی تحفظ دینے کا امکان جبکہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں سے پوچھ گچھ نہ کرنے پر غور بھی کیا جا رہا ہے۔ایمنسٹی سکیم پرآج اہم اجلاس ہوگا جس کے بعد اسے کابینہ میں بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ ایمنسٹی سکیم پر ٹیکسوں کی حتمی شرح کابینہ طے کرے گی۔ ایمنسٹی سکیم اسی ماہ لانچ ہونے کا امکان ہے۔ منی لانڈرنگ کے اثاثوں کو سکیم میں تحفظ نہ دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ غور

تازہ ترین خبریں