05:25 am
461 افراد کے باہر جانے پر پابندی، زرداری سمیت 6 ارکان اسمبلی شامل

461 افراد کے باہر جانے پر پابندی، زرداری سمیت 6 ارکان اسمبلی شامل

05:25 am

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)موجودہ حکومت نے 6ایم این ایز سمیت461 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جن میں آصف زرداری ،خواجہ سعد رفیق ،نواز شریف، مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدر کے نام بھی شامل ہیں ۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت میں 40منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ وقفہ سوالات کے دوران مختلف سوالوں کےجواب دیتے ہوئے وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے اس کے قانون میں بہتری کی ضرورت ہے ، اس پر بات چیت ہوسکتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزارت داخلہ نے آگاہ کیا کہ موجودہ حکومت نے 461افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے ہیں ، کابینہ کی منظوری سے 6اراکین قومی اسمبلی کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے گئے تاہم تین اراکین قومی اسمبلی کے نام ای سی ایل سے خارج کئے گئے ہیں ۔ ای سی ایل سے نکالے جانے والے ارکان قومی اسمبلی علی وزیر، محسن جاوید اور بلاول بھٹو زرداری شامل ہیں جبکہ آصف زرداری ،نوازشریف ، مریم نواز ،کیپٹن(ر) صفدر سمیت 461افراد ای سی ایل میں شامل ہیں جو موجودہ حکومت نے ڈالے ہیں ۔ برجیس طاہر نے کہا کہ وزیرداخلہ کی موجودگی میں کوئی دوسرا وزیر ان کی جگہ جواب نہیں دے سکتا ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کے خیالات کی قدر ہے ۔انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے پنجابی زبان میں کہا کہ آپ کی ساری کسر نکال دیں گے ۔اس پر اپوزیشن نے ان کے جواب پر احتجاج کیا ۔ اس پر پرویز خٹک نے کہا کہ میٹنگ سے فیصلہ ہوا تھا کہ بدتمیزی ایک دوسرے سے نہیں کریں گے ، اس طرح کا ڈرامہ تو نہیں چلے گا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ایک وزیر کی موجودگی میں دوسرا ایوان میں جواب نہیں دے سکتا، یہ غلط روایت نہ ڈالی جائے ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ آپ سپیکر سے ملے ہیں ، ہم ضرور ملے ہیں لیکن رولز کے مطابق ہائوس چلانے کے لئے ملے ہیں ، رولز کے خلاف ہائوس نہیں چلانے دیں گے ۔ آپ پی ٹی آئی کو بیل آئوٹ نہ کریں ، ہائوس پی ٹی آئی کا اکھاڑا نہیں ہے ۔سپیکر نے کہا کہ یہ رانا تنویر ہائوس رولز بتائیں جن کے تحت وہ بات کر رہے ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر کی موجودگی میں اور پارلیمانی سیکرٹری کی موجودگی میں کوئی دورا وزیر جواب نہیں سے سکتا ہے اس پر رولنگ دیں ۔ سپیکر نے کہا کہ اس پر آئندہ اجلاس میں جواب دیں گے ۔ علی گوہر خان نے کہا کہ وزیر انسداد منشیات جواب دیں گے ۔ وفاقی کابینہ میں شامل لوگوں کے ٹیسٹ کروائیں کوکین اور ہیروئن کون پیتا ہے جس پر سپیکر نے ان کے الفاظ حذف کرادیئے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزارت خزانہ نے آگاہ کیا کہ یکم جون 2018سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث سرکاری بیرونی قرضے پر اثر تقریباً1657ارب رہا ۔ علی محمد خان نے مریم اورنگزیب کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ بنی گالہ میں وزیراعظم کے گھر کی دیوار ریگولرائز ہوئی ہے یا نہیں جواب میں کہا کہ اس حوالے سے سوال جمع کیا جائے جواب دیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں زین قریشی نے کہا کہ خلیجی ممالک سے مالی سال 2017-18میں 11.3ارب ڈالرز رہیں ۔ شاہد رحمانی کے سوال کے جواب میں کہا کہ غیر ملکی قانون پاکستان کے شہری سے شادی کرنی ہے تو وہ پاکستانی شہریت کے لئے درخواست دے سکتی ہے ۔پانچ سال تک پاکستان میں قیام ضروری ہے ۔ شامل

تازہ ترین خبریں