05:26 am
 پولیس کے امیج کو ہر صورت میں بہتر کرنا ہو گا ، آئی جی پنجاب

پولیس کے امیج کو ہر صورت میں بہتر کرنا ہو گا ، آئی جی پنجاب

05:26 am

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے پاس اب کارکردگی میں بہتری لانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں 249 سستی اور کاہلی کی گنجائش نہیں . عوام میں پولیس کے امیج کو ہر صورت میں بہتر کرنا ہو گا . باتیں کرنے کا وقت گزر چکا . عملی میدان میں اترنا ہو گا . اور جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے ساتھ اچھے رویے سے پیش آ کر پنجاب پولیس کا عوام میں تاثر بہتر کیا جائے .ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پولیس لائنز راولپنڈی میں منعقدہ پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا . انہو ں نے اپنے عہدے کا چارج لینے کے بعد سب سے پہلے راولپنڈی میں پولیس دربار منعقد کیا . اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی احمد اسحق جہانگیر249 سی پی او راولپنڈی عباس احسن 249 اٹک 249 جہلم 249 چکوال کے ڈی پی اوز 249 راولپنڈی رینج کے اعلی پولیس افسران 249 ایس ایچ اوز 249 سب انسپکٹرز 249 اے ایس آئیز اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔آئی جی پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز نے کہا کہ اوسطا ہر سال 54 ہزار پولیس افسران او راہلکاروں کو قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر محکمانہ سزائیں بھگتنا پڑتی ہیں . مگر اس کے باوجود اس کے نتائج حوصلہ افزا نہیں ہیں . لہذا پولیس کو اپنی کارکردگی اور کردار کے ذریعے عوام میں اپنے تاثر کو بہتر کرنا ہو گا . انہو ں نے کہا کہ سنیء رافسران بھی اپنے ماتحتوں سے اچھا برتاؤ کریں ان کے مسائل کو سمجھیں اور بلا جواز کاروائی سے اجتناب کریں اور اگر قوائذ و ضوابط کی خلاف ورزی ہو تو قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے او رکسی صورت میں ماتحتوں کے ساتھ غلط برتاؤ نہ کیا جائے . انہو ں نے کہا کہ ماتحتوں کے لیئے ضروری ہے کہ وہ اپنے افسرا ن کی ہدایات پر عمل کریں ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں او رایسی نوبت نہ آنے دیں کہ ان کے خلاف سختی سے پیش آیا جائے یا کوئی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے .کیپٹن (ر) عارف نواز نے کہا کہ پولیس افسران واہلکار اپنے اندر خوف خدا پیدا کریں . عہدہ اللہ تعالی کی نعمت ہے 249 اس کی قدر اور خود کو اس عہدے کا اہل ثابت کریں . عوام کی خدمت عبادت سے کم نہیں . اچھے برتاؤ اور کارکردگی سے لوگوں کی دعائیں لیں . اور بددعاؤں سے بچیں . انہوں نے کہا کہ وہ محکمہ پولیس کے باپ کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ تمام پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں . اس ضمن میں پولیس کی تنخواہوں اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیئے اقدامات کیے جا رہے ہیں. اور امیدہے کہ 2009میں فریز کیے جانے والے رسک الاؤنس کی بحالی کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب محکمہ پولیس کو عید سے پہلے خوش خبری دیں گے . انہو ں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی . تاکہ جرائم کے کنٹرول میں پولیس فورس مستعدی سے کاروائی کر سکے . آر پی او احمد اسحق جہانگیرنے کہا کہ راولپنڈی سکیورٹی کے حوالے سے حساس ریجن ہے . اور پولیس فورس حساس سکیورٹی ڈیوٹیاں بھی سرانجام دے رہی ہے . انہوں نے کہا کہ تمام پولیس سپاہ نے آپریشن ضرب عضب 249 رد الفساد اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیوں میں ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے . اور نوے پولیس افسران اور اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ہے . آئی جی پولیس پنجاب نے اس موقع پر پولیس افسران و اہلکاروں سے تجاویز اور شکایات بھی سنیں اور موقع پر ضروری احکامات جاری کیے . انہو ں نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑہائے .

تازہ ترین خبریں