05:26 am
اوگی, خاتون کی ہلاکت، عدالت  کا   قبر کشائی کا حکم

اوگی, خاتون کی ہلاکت، عدالت کا قبر کشائی کا حکم

05:26 am

اوگی (نامہ نگار)تورغر کے علاقہ توڑم میں خاتون کومبینہ طورپرتشددکے بعدگلے میں پھنداڈال کرقتل کئے جانے کاانکشاف، پر اسرار ہلاکت پرلواحقین نے واقعہ کو قتل قرار دے کر تھانہ در بنی میں کارروائی کے لیے درخواست دے دی تفصیلات کے مطابق 17اپریل کو گاؤں توڑم میں ایک خاتون مسماۃ(ص) کاانتقال ہوا،جس پرشکوک وشبہات پیداہوئے،پولیس درخواست اورعدالت مین بیان دیتے ہوئے خاتون کے بھائی قیمت زرنے موقف اختیارکیاکہ میت کوغسل دیتے وقت اسکے گلے پرپھندااورجسم میں تشددکے نشان خواتین نے دیکھے،جس پرہم نے اسی وقت تھانہ سے رجوع کی کوشش کی مگرمقامی لوگوں نے کہاکہ جنازہ کاوقت قریب ہے،میت دفنادی جائے ،بعدمیں قانونی تقاضے پورے کرلئے جائیں گے،جس پردفنانے کی اجازت دی، ہمیں یقین ہواہے کہ خاتون کو قتل کیا گیا ہے، مدعی نے عدالت سے بھی رجوع کرکے جاں بحق خاتون کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے درخواست کر دی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے خاتون کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سینئر سول جج کو ہدایات جاری کر دیں،جبکہ پولیس نے بھی خاتون کی موت کا معاملہ سلجھانے کے لیے دریافت کا آغاز کر دیا۔ قبر کشائی

تازہ ترین خبریں