05:26 am
جعلی اکائونٹس کیس، ملزم شہزادکا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ سے جواب طلب

جعلی اکائونٹس کیس، ملزم شہزادکا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ سے جواب طلب

05:26 am

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاﺅنٹس کیس کے ملزم شہزاد علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پروزارت داخلہ سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔ وزارت داخلہ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں شہزاد علی کا نام ای سی ایل میں شامل کر رکھا ہے جبکہ وہ ہائیکورٹ سے 30 اپریل تک عبوری ضمانت پر ہیں۔ شہزاد علی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے وزارت داخلہ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔ جواب طلب

تازہ ترین خبریں