05:26 am
 اصغر خان کیس  ، کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،نیئر بخاری

اصغر خان کیس ، کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،نیئر بخاری

05:26 am

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اصغر خان ریفرنس حقائق کی روشنی میں دائر کیا گیا تھا جس میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا راستہ روکنے کے لئے رقم تقسیم کرنے والوں کے اقراری بیانات بھی شامل تھے۔ یہ ایف آئی اے کی انتہائی بددیانتی ہے کہ وہ ثبوت نہ ہونے کی غلط بیانی کر رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس ان سازشیوں اور سازش میں مہروں کا کردار ادا کرنے والوں کو بے نقاب کرتا ہے۔ نیر حسین بخاری نے کہا کہ ایف آئی اے کا یہ کہنا کہ ثبوت نہیں ملے۔ ثبوت اس لئے نہیں ملے کیونکہ سازشیوں کو بینظیر بھٹو سے انصاف کا خوف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس کے کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ آج تک پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کیا جا سکے۔ نیئر بخاری

تازہ ترین خبریں