05:26 am
رینٹل پاور کیس،سابق سیکرٹری شاہدرفیع کا29اپریل تک ریمانڈ منظور

رینٹل پاور کیس،سابق سیکرٹری شاہدرفیع کا29اپریل تک ریمانڈ منظور

05:26 am

اسلام آباد(خبر نگار) اسلام آباداحتساب عدالت نمبر2کے جج محمدارشدملک کی عدالت نےکارکے رینٹل پاورکے ملزمان لئیق احمدکو3مئی جبکہ سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہدرفیع کو29اپریل تک کے جسمانی ریمانڈپرنیب حکام کے حوالے کردیا۔دونوں ملزمان کو ریمانڈختم ہونے پرنیب حکام نے عدالت پیش کرتے ہوئے مزید ریمانڈکی استدعاکی جس پر نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ لئیق احمد نے اپنی دستاویزات میں تسلیم کیا کہ انہوں نے آف شور کمپنی بنائی،آف شور کمپنی سے پیسوں کی ٹرانزیکشنز کی گئی، عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ ریکارڈ ڈائری بنائیں، ہماری جانب ڈے ٹو ڈے ریکارڈ ڈائری تیار ہے،اس پروکیل صفائی خواجہ حارث نے اپناوکالت نامہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ نیب کی جانب سے کال اپ نوٹس موصول ہو اور ہم نے تعاون کیا،جو جو تفصیلات مانگی گئی وہ تمام تر تفصیلات فراہم کی،تفتیش میں کیا چیز سامنے آئی اس کی تفصیلات بتائیں جائیں،ملزم لئیق احمد نے کہاکہ میں کبھی عوامی عہدے پر فائز نہیں رہا،این ٹی ڈی سی بورڈ میں اعزازی عہدہ تھا،جوکہ بغیر کسی تنخواہ کے تھا،اس موقع پرعدالت نے استفسارکیاکہ جو پیسے تھے وہ کہاں گئے، جس پرخواجہ حارث نے کہاکہ نیب کی جانب سے4 دسمبر 2018 کو بھیجا گیا،دوسرا کال اپ نوٹس 28 دسمبر 2018 کو بھیجا گیا،28 دسمبر کو ہی تیسرا نوٹس بھی بھیجا گیا ،اس موقع پرنیب کی طرف سے کارکے رینٹل پاور کیس میں سابق سیکرٹری پانی وبجلی شاہد رفیع کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایاکہ شاہد رفیق اس وقت سیکرٹری پانی وبجلی تھے،،وکلاء کے دلائل سننے کے بعدعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اوربعدازاں ملزمان کو چیمبربلالیاجہاں تفتیشی افسرکوبھی باہرروک لیاگیا اوربعدازاں نیب پراسیکیوٹرکوبھی چیمبر بلایاگیاجہاں فاضل جج نے لئیق احمد کو3مئی جبکہ شاہدرفیع کو29اپریل تک کے جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالہ کرنے کا حکم سنادیا۔ ریمانڈ

تازہ ترین خبریں