05:26 am
پاکستان کو 6ارب ڈالر بلاسود قرضہ دیا, طلبا کو 20 ہزار وظائف دینگے, چینی سفیر

پاکستان کو 6ارب ڈالر بلاسود قرضہ دیا, طلبا کو 20 ہزار وظائف دینگے, چینی سفیر

05:26 am

اسلام آباد(وقائع نگار) چینی سفیر یا وجنگ نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کو چھ ارب ڈالرز صفر سود پر قرض دیا ، سی پیک کو سبوتاژ کرنے والے عناصر ترقی کے مجرم ہیں، بھارت سمیت کوئی بھی ملک سی پیک میں شریک ہوسکتا ہے، پاکستان میں کاروبارکو آسان بنانے کی کاوشوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان کے نجی شعبے کوترقی دینے میں مدد کریں گے، دوطرفہ تجارت چین کے حق میں ہیپاکستان سی پیک ہی نہیں ہرلحاظ سے چین کیلئے اہم ترین ملک ہے، پاکستان کی ترقی چین کی ترقی ہے اور پاکستان ہمارا اہم شراکت دارہے، آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے فیزپرجلد کام مکمل ہونے جارہا ہے، وزیراعظم کے دورے کے دوران فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے دوسرے مرحلہ پربات ہوگی ، پاکستانی منڈیوں میں چین کا حصہ 65 فیصد ہے،غربت کے خاتمے کے لئے چین 3 ماڈل ویلج قائم کرے گا ، زرعی شعبے میں بہتری کے لئے کاشتکاروں کوتربیت دی جائے گی ، سی پیک اوربی آر آئی کی کامیابی کے لئے افغانستان سمیت خطے میں امن اہم ہے، سی پیک منصوبوں کی وجہ سے پاکستان پرچینی قرضے نہیں بڑھ رہے، پی ٹی آئی حکومت میں سی پیک پر کام کی رفتار کم نہیں ہوئی۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم پربریفنگ دیتے ہوئیچینی سفیر یا ئو جنگ نے کہا کہ پاکستان میں کاروبارکو آسان بنانے کی کاوشوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان کے نجی شعبے کوترقی دینے میں مدد کریں گے، پاکستان، چین تجارت میں بڑا عدم توازن موجود ہے، سی پیک مشترکہ اور باہمی فوائد پر مبنی منصوبہ ہے، دوطرفہ تجارت چین کے حق میں ہے، پاکستان اورچین کے مابین قابل بھروسہ شراکت داری موجود ہے، پاکستان سی پیک ہی نہیں ہرلحاظ سے چین کیلئے اہم ترین ملک ہے، پاکستان کی ترقی چین کی ترقی ہے چینی سفیر

تازہ ترین خبریں