05:26 am
نواز شریف کی  چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا ئی کے چار ہفتے مکمل

نواز شریف کی چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا ئی کے چار ہفتے مکمل

05:26 am

لاہور ( نیوز ایجنسی) سابق وزیر اعظم نواز شریف جو سپریم کورٹ سے طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا ہیں۔رہائی کے آج چار ہفتے مکمل ہو جائیں گے۔ سابق وزیر اعظم گزشتہ ماہ 27 مارچ کو سپریم کورٹ کے حکم پر چھ ہفتوں کیلئے ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔ جو گزشتہ روز بھی اپنے علاج معالجہ کے سلسلے میں شریف سٹی میڈیکل ہسپتال گئے جہاں انہوں نے اپنے پینل کے ڈاکٹروں سے لاحق بیماریوں کے حوالے سے تفصیلی طبی معائنہ کروایا۔ مکمل

تازہ ترین خبریں