05:26 am
بارشوں سے فصلوں کو نقصان،بلوچستان کیلئے 204 ملین   کے فنڈز بھجوائے،علی محمد

بارشوں سے فصلوں کو نقصان،بلوچستان کیلئے 204 ملین کے فنڈز بھجوائے،علی محمد

05:26 am

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان پروفاقی حکومت نے بلوچستان کیلئے 204.053ملین روپے کے فنڈز بھجوائے ہیں جس سے ٹینٹ ،ادویات اور کھانے پینے کا سامان خریدا جائیگا جبکہ پی ڈی ایم اے نے 280.200ملین روپے کی سمری وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بھجوائی ہے نیز سپیکر نے ملک بھر میں ہونیوالے نقصان کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔رکن اسمبلی فضل محمد خان کے توجہ دلاو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے فصلوں کا کافی نقصان ہوا ہے ،وفاقی حکومت نے بلوچستان کیلئے 204.053ملین روپے کے فنڈز بھجوائے ہیں جس سے ٹینٹ ،ادویات اور کھانے پینے کا سامان خریدا جائیگا جبکہ پی ڈی ایم اے نے 280.200ملین روپے کی سمری وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بھجوائی ہے۔وفاق کی طرف سے امداد میں مزید اضافہ کرینگے۔انہوں نے بتایا کہ صرف راجن پور میں 12,944ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ،نقصان کے سروے کا حکم دیدیا گیا ہے۔سپیکر نے ملک بھر میں ہونیوالے نقصان کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ علی محمد

تازہ ترین خبریں