05:27 am
اسلام آباد،  مٹھائی میں چھپائی تین کلو چرس دوحا سمگل  کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد، مٹھائی میں چھپائی تین کلو چرس دوحا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

05:27 am

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو حراست میں لے لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف حکام کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دوحا جانے والے مسافر جاسم کی اے این ایف،کسٹم اور اے ایس ایف نے چیکنگ کی تو مسافر کے پاس مٹھائی میں چھپائی گئی تین کلو چرس اور تین سو گرام آئیس ہیروئن برآمد ہونے پر اسے حراست میں لے لیا گیا ہے،حکام کے مطابق مسافر محمد جاسم ہنگو کا رہائشی ہے جو نجی ائیرلائن کی پرواز سے دوحا جا رہا تھا مسافر کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے تھانہ اے این ایف منتقل کر دیا گیا ہے۔ چرس برآمد

تازہ ترین خبریں