05:27 am
چارسدہ  ،مختلف علاقوں کے  سینکڑوں بچےپولیو ویکسین سے متاثر

چارسدہ ،مختلف علاقوں کے سینکڑوں بچےپولیو ویکسین سے متاثر

05:27 am

چارسدہ ( تحصیل رپورٹر)چارسدہ اور کو کوچیان گل بیلہ کے سینکڑوں بچے پولیو ویکسین کی وجہ سے متاثر ہو کر چار ہسپتال پہنچا دی گئی متاثرین میں زیادہ کا تعلق گل بیلہ ضلع پشاورسے تھا ۔متاثرہ بچوں کے والدین کا حکومت اور محکمہ صحت کے خلاف زبردست نعرے بازی چارسدہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ڈپٹی کمشنر چارسدہ اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ ڈی ایس پی سٹی اورڈی ایچ او فوری طور پر پہنچ گئے ہسپتال میں مرد خواتین کا ہجوم دیکھنے میں آیا والدین نے بچوں کی حالت زار کو پولیو کی ری ایکشن کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے مختلف علاقوں ماجوکی، امیرآباد، شمس آباد سردریاب کے علاوہ گل بیلہ کوچیان میں بچوں کو پولیو ویکسین پھیلانے سے متاثر ہوکر ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ ہسپتال پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ عبدالوہاب خلیل، ڈی ایس پی سٹی چارسدا بشیر احمد یوسفزئی اور ایس ایچ او سٹی جوہرشید خان ہسپتال پہنچ گئے اس موقع پر ایم ایس اہسپتال ڈاکٹر عابد حسین غائب رہا جبکہ ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فیاض چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر امجد ظہور اور ڈاکٹر امین حٹک متاثرہ بچوں کے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرتے رہے چلڈرن یونٹ میں ایک ایک بیڈ پر تین تین بچے پڑتے رہے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ عبدالوہاب خلیل ہسپتال ایمرجنسی کی چٹی کی فیس نہ لینے کی ہدایات کرتے ہوئے عملہ کے مفت پرچیاں جاری کرنے کا تحریری ارڈر جاری دیا۔ریسکیو1122 سے زیادہ تر گل بیلہ سے بچوں کوچارسدہ ہسپتال پہنچا دئے اطلاع آنے تک تقریبا آٹھ سو چودہ متاثرہ ہسپتال پہنچ دئیے ۔ ڈی ایس پی سٹی بشیراحمد کے نگرانی میںسیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرلئے گئے تھے اور ہسپتال سمیت تمام وارڈوں میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی تھی اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ عبدالوہاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اس وقت درست صورت حال سامنے نہیں آئی ہے سوشل میڈیا نے اس خبر کو چلادیا ہے انکوائری رپورٹ آنے پر اصل صورتحال سامنے آجائے گا ہسپتال میں اس وقت امرجنسی نافذ کر دی گئی۔ پولیو ویکسین

تازہ ترین خبریں