05:27 am
 جشن ہزارہ میلہ  ثقافت  اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،عمرایوب

جشن ہزارہ میلہ ثقافت اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،عمرایوب

05:27 am

ہری پور (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر عمرایوب خان نے کہا کہ جشن ہزارہ میلہ ہماری تاریخی ثقافت ہے انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات اٹھائے گئے ہیں اور ہری پور کی عوام اس جشن ہزارہ میلہ سے بھر پور لطف اندوز ہوئی ہے ،صوبائی حکومت نے جشن ہزارہ میلہ کیلئے پہلے کی نسبت فنڈز بھی زیادہ رکھا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ تفریح کے مواقع میسر آسکے اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے جو سکیورٹی انتظامات تھے وہ قابل یقین ہے ملکی دہشت گردی کی لہر اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے جشن ہزارہ میلہ کی مد میں شہریوں کو بہترین سکیورٹی کے سائے تلے تفریح کے مواقع سے پولیس داد کی مستحق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جشن ہزارہ میلہ کے اختتام کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ نے جشن ہزارہ میلہ میں اپنے تمام کھیلوں کے پروگرام منعقد کروائے جنہیں شائقین زبردست پسند کرتے ہیں اور اس مرتبہ پورے پاکستان سے کھلاڑیوں نے شرکت کیا جنہوں نے اپنے اپنے اضلاع کی نمائندگی کی ہے اور نام روشن کیا۔ عمرایوب

تازہ ترین خبریں